"یسعیاہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 25:
}}
 
'''یسعیاہ''' (عبرانی: יְשַׁעְיָהוּ، یونانی:Ἠσαίας، انگریزی: Isaiah، عربی: اشعیاء؛ بہ معنی «خدا نجات ہے») [[کتاب یسعیاہ]] کے مصنف اور پیغمبران [[عہد نامہ قدیم|عہد عتیق]] میں سے ایک پیغمبر تھے۔ یسعیاہ [[عاموص]]<ref>یسعیاہ ۱: ۱</ref> کے بیٹے تھے۔ اور وہ یروشلم میں ہیکل سلیمانی کے پاس رہتے تھے۔<ref>یسعیاہ ۱: ۶</ref> انہوں نے ایک [[نبیہ]] سے شادی کی جس کے بارے میں مفسرین تورات کا عقیدہ ہے کہ وہ [[دبورہ]]<ref>قضاۃ ۴: ۴</ref> اور [[خلدہ]]<ref>دوم سلاطین ۲۲: ۱۴</ref> کی طرح منصب نبوت رکھتی تھی۔ یسعیا کے دو بیٹے تھے جن کے نام مہیر شالال حاش بز<ref>یسعیاہ ۸: ۳</ref> اور شیاریاشوب<ref>یسعیاہ ۷: ۳</ref> بیان کیے گئے ہیں۔ یسعیاہ نے یہودیہ میں عہد [[عزیاہ]]، [[آخز]] اور [[حزقیاہ]] کے دوران چونسٹھ سال تک پیغمبری کی۔ ان کا پہلا دور خدمت ۷۴۰ قبل مسیح، عزیا کے دور حکومت کے آخری ایام میں تھا۔ وہ چودہ سال تک سلطنت حزقیاہ کے روحانی مشیر رہے۔ اور ان کی نظروں میں ایک اہم مقام رکھتے تھے۔ اس دور میں وہ عوامی اجتماعات میں شریک ہوا کرتے تھے۔<ref>دوم سلاطین ۱۹: ۲</ref> [[بادشاہ منسی]] کے عہد میں انہیں قید کر دیا گیا اور بروایت انہوں نے اس سے شہادت کی استدعا کی۔<ref>عبرانیوں ۱۳: ۳۷</ref> یسعیاہ ۶۸۱ [[قبل مسیح]] تک بقید حیات تھے۔<ref>دوم سلاطین ۱۳:۱۰</ref> ان کو شہزادہ پیغمبران عہد عتیق اور بشارت دینے والے پیغمبر کی حیثیت سے یاد کیا جاتا ہے۔
 
== کتاب یسعیاہ ==
{{اصل|کتاب یسعیاہ}}
قاموس مقدس میں ہاکس نے پیغمبر یسعیاہ کے بارے میں [[کتاب مقدس]] سے اس طرح نقل کیا ہے: “ وہ خدا کی نجات جیسے ہیں۔ عزیا، یوثام، احاز اور حزقیا کے ہمعصر اور [[بنی اسرائیل]] کے اکابر انبیاء میں سے تھے۔ کئی ایک تاریخی کتابوں کے مصنف تھے جیسے حیات عزیا ان کی ہی تصنیف ہے۔ اور وہ هوشیع، یوئیل اور عاموص نبی کے بھی ہم عصر تھے۔ کتاب یسعیاہ میں پیش گوئیاں اور اطلاعات ہیں اور ایک باب میں
تو مسیح کی آمد کی بیّن ترین پیش گوئی کی گئی ہے جس کی وجہ سے انہیں نبی انجیلی کا لقب دیا گیا ہے۔ اس کتاب میں ۲۹ باب حادثات اور واقعات متفرق کی پیش گوئیوں پر مشتمل ہیں۔ ان میں سے کچھ دور مسیح میں امن عام سے متعلق ہیں، اور باقی اس کتاب میں دو عظیم واقعات کے متعلق نشاندہی کی گئی ہے۔ کچھ ناقدین کہتے ہیں کہ اس کتاب کے باب ۴۰-۶۶ یسعیا سے دو سو سال بعد لکھے گئے تھے۔ کچھ دانشور یہ دلیل دیتے ہیں کہ کتاب کے دیگر ابواب کی طرح یہ بھی خود ان ہی کے لکھے ہوئے ہیں۔
 
سطر 61:
[[زمرہ:عہد نامہ قدیم کے مقدسین]]
[[زمرہ:فرشتہ بیں شخصیات]]
[[زمرہ:خودکار ویکائی]]