سراج الدین خان آرزو

اردو زبان کا شاعر
(خان آرزو سے رجوع مکرر)

سراج الدین خان آرزو (پیدائش: 1689ء — وفات: 1756ء) عہد مغلیہ میں دلی کے معروف شاعر، فرہنگ نگار، تذکرہ نویس اور ماہر لسانیات تھے۔[2] میر تقی میر کے ماموں کہلاتے تھے۔ آبائی وطن آگرہ تھا اور شاہ محمد غوث گوالیاری کی اولاد میں سے تھے۔ جوانی میں گوالیار میں منصب دار مقرر ہوئے۔ فرخ سیر کے عہد میں 1717ء میں دہلی آئے۔ نادر شاہ درانی کے حملہ اور تباہی کے بعد لکھنؤ چلے گئے اور وہیں انتقال کیا۔ لیکن حسب وصیت دہلی میں دفن ہوئے۔

سراج الدین خان آرزو
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1688ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آگرہ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 26 جنوری 1756ء (67–68 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لکھنؤ [1]  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ شاعر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان فارسی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

اردو اور فارسی دونوں زبانوں میں شعر کہتے تھے۔ خان آرزو نے اردو میں صرف 127 شعر کہے مگر اس زمانے کے شعرائے اردو کے استاد مانے جاتے تھے۔ میر تقی میر، مرزا رفیع سودا اور خواجہ میر درد ان کو اپنا استاد مانتے تھے۔

ان کی تصانیف کی تعداد پندرہ ہے جن میں ایک ضخیم دیوان فارسی، فارسی لغت موسوم بہ سراج اللغات، اردو الفاظ کی لغت موسوم بہ غرائب اللغات، نوادر الالفاظ اور اردو شعرا کا تذکرہ موسوم بہ مجمع النفائس، سکندر نامہ، قصائد عرفی اور گلستان سعدی کی شرحیں مشہور ہیں۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. پرابک آئی ڈی: https://prabook.com/web/person-view.html?profileId=1861518 — اخذ شدہ بتاریخ: 26 ستمبر 2022
  2. Braj B. Kachru، Yamuna Kachru، S. N. Sridhar (27 مارچ 2008)۔ Language in South Asia۔ Cambridge University Press۔ صفحہ: 106۔ ISBN 978-0-521-78141-1