خرم شہزاد ورک
خرم شہزاد ورک، ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو جولائی 2022 سے جنوری 2023 تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہے تھے [2] انھوں نے اسمبلی تحلیل ہونے سے پہلے وزیر قانون کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔ وہ 1 اپریل 1983 کو شیخوپورہ ، پنجاب میں پیدا ہوئے، انھوں نے 2005 میں پنجاب یونیورسٹی، لاہور سے ایل ایل بی اور جی سی یونیورسٹی، لاہور سے 2007 میں فلسفہ میں ماسٹرز کیا۔ [3]
خرم شہزاد ورک | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
شہریت | پاکستان |
جماعت | پاکستان تحریک انصاف [1] |
مناصب | |
رکن پنجاب صوبائی اسمبلی | |
رکن سنہ 18 جولائی 2022 |
|
پارلیمانی مدت | 17 ویں صوبائی اسمبلی پنجاب |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
سیاسی کیریئر
ترمیموہ جولائی 2022 کے پنجاب کے صوبائی ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کے طور پر حلقہ PP-140 شیخوپورہ-VI سے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ انھوں نے 50,166 ووٹ حاصل کیے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میاں خالد محمود کو شکست دی۔ [4]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://nation.com.pk/2022/07/17/punjab-by-polls-results-pour-in-as-pti-pml-n-battle-out-for-crucial-seats/
- ↑ "Provincial Assembly of Punjab 2022 Bye-Elections results - Election Commission of Pakistan" (PDF)۔ ecp.gov.pk (بزبان انگریزی)۔ 02 اگست 2022 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جولائی 2022
- ↑ "Profile"۔ Provincial Assembly of the Punjab۔ 07 اگست 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ
- ↑ "Punjab by-polls: PTI ahead of PML-N"۔ Latest News - The Nation (بزبان انگریزی)۔ 17 July 2022۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جولائی 2022