خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی
خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی (انگریزی: Khaja Bandanawaz University) بھارت کی ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں ایک نجی جامعہ ہے، جس کا نام معروف صوفی بزرگ خواجہ بندہ نواز کے نام پر رکھا گیا ہے۔ اس جامعہ کا قیام 2018ء میں خواجہ بندہ نواز تعلیمی سوسائٹی کے تحت عمل میں آیا، اور یہ خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی ایکٹ، 2018ء کے تحت قائم کیا گیا۔[1]
قسم | نجی جامعہ |
---|---|
قیام | 2018 |
چانسلر | سید شاہ خسرو حسینی |
وائس چانسلر | علی رضا موسوی |
مقام | گلبرگہ، ، بھارت |
وابستگیاں | یو جی سی |
ویب سائٹ | www |
خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی میں تقریباً بیس کالج شامل ہیں، جن میں خواجہ بندہ نواز کالج آف انجینئرنگ، خواجہ بندہ نواز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور ایک نیا کالج آف لاء بھی شامل ہیں۔[2] جامعہ کے بانی چانسلر سید شاہ خسرو حسینی ہیں اور اس کے موجودہ وائس چانسلر علی رضا موسوی ہیں۔[3]
تعلیمی شعبہ جات
ترمیمخواجہ بندہ نواز یونیورسٹی مختلف شعبوں میں انڈرگریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور پی ایچ ڈی پروگرامز پیش کرتی ہے، جن میں انجینئرنگ، میڈیکل سائنس، سائنس، آرٹس، تجارت، مینجمنٹ اور سوشل سائنسز شامل ہیں۔ ان کورسز میں بی ایس سی، بی اے، ایم اے اور ایم ایس سی جیسے پروگرامز شامل ہیں۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Khaja Bandanawaz University Act, 2018" (PDF)۔ کرناٹک گزٹ۔ حکومت کرناٹک۔ 21 اپریل 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 فروری 2019
- ↑ "KBNCE Alumni Jeddah Chapter felicitates its chief patron"۔ سعودی گزٹ (بزبان انگریزی)۔ 20 مارچ 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 فروری 2019
- ↑ "Kalaburagi gets new private university"۔ نیو انڈین ایکسپریس۔ 31 اگست 2018۔ 21 فروری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 فروری 2019