سید شاہ خسرو حسینی

بھارتی صوفی، ماہر تعلیم، اور روحانی رہنما (1945 – 2024ء)

سید شاہ خسرو حسینی (10 ستمبر 1945ء – 6 نومبر 2024ء) ایک بھارتی صوفی عالم، ماہرِ تعلیم[1] اور درگاہِ خواجہ بندہ نواز گیسو دراز، گلبرگہ کے سجادہ نشین تھے۔ وہ جنوبی ہند میں صوفیانہ، تعلیمی اور فلاحی کاموں کے فروغ کے لیے معروف تھے۔[2]

سید شاہ خسرو حسینی
درگاہ خواجہ بندہ نواز گیسو دراز کے سجادہ نشین
مدت منصب
اپریل 2007ء – 6 نومبر 2024ء
سید شاہ محمد حسینی
سید محمد علی حسینی
خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی کے پہلے چانسلر
مدت منصب
اگست 2018ء – 2024ء
وہی پہلے تھے
 
نائب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ
مدت منصب
3 جون 2023ء – 6 نومبر 2024ء
معلومات شخصیت
پیدائش 10 ستمبر 1945ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
حیدر آباد   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 6 نومبر 2024ء (79 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
گلبرگہ   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد سید شاہ محمد حسینی   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی میک گل یونیورسٹی
جامعہ عثمانیہ، حیدرآباد   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ مصنف ،  عالم ،  معلم   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی ،  ہندی ،  اردو ،  عربی ،  تیلگو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی و تعلیمی زندگی

ترمیم

سید شاہ خسرو حسینی 10 ستمبر 1945ء کو گلبرگہ، کرناٹک کے ایک صوفی خاندان میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق خواجہ بندہ نواز گیسو دراز سے تھا، جو چشتی سلسلے کے 14 ویں صدی کے ایک معروف بزرگ تھے۔[3][4]

انھوں نے ابتدائی تعلیم گرامر اسکول، حیدرآباد میں حاصل کی اور عثمانیہ یونیورسٹی، حیدرآباد سے 1965ء میں گریجویشن کیا۔ بعد میں انھوں نے 1967ء میں اسی یونیورسٹی سے عربی میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔[3][4]

اعلی تعلیم کے لیے میک گل یونیورسٹی، کینیڈا گئے، جہاں انھوں نے 1975ء میں اسلامیات اور تصوف میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ بعد میں انھوں نے بیلفورڈ یونیورسٹی، امریکہ سے تصوف میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔[3][4][5]

عملی زندگی

ترمیم

سید شاہ خسرو حسینی نے گلبرگہ میں 2000ء میں خواجہ بندہ نواز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (KBNIMS) قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔[6] اپنے والد سید شاہ محمد حسینی کی وفات کے بعد 2007ء میں انھوں نے درگاہ خواجہ بندہ نواز گیسو دراز کے سجادہ نشین کی ذمہ داری سنبھالی اور اپنے والد کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے مذہبی، سماجی اور تعلیمی خدمات انجام دیں۔[7]

3 جون 2023ء سے اپنی وفات تک وہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیتے رہے۔[8][9]

2007ء میں سجادہ نشین بننے کے بعد انھوں نے خواجہ ایجوکیشن سوسائٹی کے اداروں میں تنظیمی اور انتظامی سطح پر کئی اہم تبدیلیاں کیں اور ان اداروں کو وسعت دی۔ 2018ء میں انھوں نے خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی قائم کیا، جو جنوبی بھارت میں تعلیمی ترقی کے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔[6]

ادبی خدمات

ترمیم

سید شاہ خسرو حسینی ایک مصنف اور شاعر بھی تھے اور ان کی تصنیفات میں صوفیانہ موضوعات کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ ان کی اہم کتابوں میں ’’سید محمد الحسینی گیسودراز (721/1321–825/1422): آن صوفی ازم ( Muhammad al-Husayni-i Gisudiraz (721/1321–825/1422): On Sufism)‘‘ اور نعتیہ مجموعہ ’’ورفعنا لک ذکرک‘‘ شامل ہیں۔[10] ان کی دوسری کتاب ’’بند سماع‘‘ بھی صوفیانہ ادب میں شمار کی جاتی ہے۔[11] ان کی خدمات صوفی ادب میں وسیع پیمانے پر تسلیم شدہ ہیں۔[3][4]

وفات و پسماندگان

ترمیم

سید شاہ خسرو حسینی کا انتقال 6 نومبر 2024ء کو 79 برس کی عمر میں ہوا۔[12] ان کی نماز جنازہ مسجد برج میں ادا کی گئی اور ان کی تدفین ان کے والد کے پہلو میں درگاہ کے احاطے میں کی گئی۔[6]

ہزاروں افراد نے ان کی آخری رسومات میں شرکت کی، جن میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی، ریاستی وزراء، اور مختلف حکومتی عہدیدار شامل تھے۔ کرناٹک ریزرو پولیس نے انھیں سلامی پیش کی اور وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے بھی ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔[13][6]

سید شاہ خسرو حسینی کے ادارے، جن میں خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی بھی شامل ہے، آج بھی جنوبی بھارت میں ان کے روحانی اور علمی وژن کو آگے بڑھا رہے ہیں، اور تعلیمی و سماجی خدمات کو فروغ دے رہے ہیں۔[14]

اعزازات و انعامات

ترمیم

سید شاہ خسرو حسینی کو ان کی علمی و تعلیمی خدمات کے اعتراف میں کئی اعزازات سے نوازا گیا۔ 2017ء میں انھیں کرناٹک حکومت کی جانب سے ”کرناٹک راجیہ اتسو ایوارڈ“ سے نوازا گیا۔[6][15]

10 دسمبر 2018ء کو سر سید اورنیس فورم کی جانب سے انھیں ’’محسن ملت ایوارڈ‘‘ بھی دیا گیا۔[7][16]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Sharnbaswappa Appa condoles Sajjada Nasheen's death" [شرن باسپا آپا نے سجادہ نشین کے انتقال پر تعزیت کی]۔ دی ہندو (بزبان انگریزی)۔ 7 نومبر 2024ء۔ ISSN 0971-751X۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 نومبر 2024ء 
  2. "Fair representation sought for NK in Wakf Board" [وقف بورڈ میں این کے کے لیے منصفانہ نمائندگی کا مطالبہ]۔ دی ہندو (بزبان انگریزی)۔ 8 نومبر 2016ء۔ ISSN 0971-751X۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 نومبر 2024ء 
  3. ^ ا ب پ ت میر کمال الدین علی خان (10 اپریل 2021ء)۔ "محسن ملت ڈاکٹر سید شاہ گیسو دراز خسرو حسینی"۔ روزنامہ سیاست۔ 7 نومبر 2024ء میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 نومبر 2024ء 
  4. ^ ا ب پ ت برہان الدین اویسی، مدیر (7 نومبر 2024ء)۔ "حضرت سید شاہ گیسو دراز حسینی خسرو پاشا کا سانحہ ارتحال"۔ روزنامہ اعتماد۔ 21 (308)۔ صفحہ: 10۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 نومبر 2024ء 
  5. "A Tragic Loss: Hazrat Maulana Dr. Syed Shah Gesodaraz Khusro Hussaini Passes Away" [افسوس ناک خبر: حضرت مولانا ڈاکٹر سید شاہ گیسو دراز خسرو حسینی انتقال فرما گئے]۔ روزنامہ منصف (بزبان انگریزی)۔ 7 نومبر 2024ء۔ 07 نومبر 2024 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 نومبر 2024ء 
  6. ^ ا ب پ ت ٹ "Sajjada Nasheen of Hazrath Khaja Bande Nawaz Dargah Dr Syed Shah Khusro Hussaini passes away" [حضرت خواجہ بندہ نواز درگاہ کے سجادہ نشین ڈاکٹر سید شاہ خسرو حسینی انتقال کر گئے]۔ دی ہندو (بزبان انگریزی)۔ 7 نومبر 2024ء۔ ISSN 0971-751X۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 نومبر 2024ء 
  7. ^ ا ب "Dr. Hussaini founder chancellor of Khaja Bandanawaz University conferred with Mohsin-e-Millat Award" [ڈاکٹر حسینی، بانی چانسلر خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی کو "محسن ملت ایوارڈ" سے نوازا گیا]۔ مسلم مرر (بزبان انگریزی)۔ 10 دسمبر 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 نومبر 2024ء 
  8. "Maulana Khalid Saifullah Rahmani elected fifth president of All India Muslim Personal Law Board" [مولانا خالد سیف اللہ رحمانی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے پانچویں صدر منتخب]۔ اے این آئی نیوز (بزبان انگریزی)۔ 4 جون 2023ء۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 نومبر 2024ء 
  9. "Maulana Khalid Saifullah Rahmani elected fifth president of All India Muslim Personal Law Board" [مولانا خالد سیف اللہ رحمانی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے پانچویں صدر منتخب]۔ دی پرنٹ (بزبان انگریزی)۔ 4 جون 2023۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 نومبر 2024 
  10. سید شاہ خسرو حسینی (1983ء)۔ "Sayyid Muhammad al-Husayni-i Gisudaraz (721/1321-825/1422): On Sufism"۔ یونیورسٹی آف انڈونیشیا لائبریری (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 نومبر 2024ء 
  11. کینِت ایس ایوَری (2004ء)۔ Psychology of Early Sufi Samāʻ: Listening and Altered States [اوائل صوفی سماع کی نفسیات: سماعت اور بدلتی کیفیات] (بزبان انگریزی)۔ سائیکالوجی پریس۔ صفحہ: 229۔ ISBN 978-0-415-31106-9 
  12. کے این شانتا کمار، مدیر (7 نومبر 2024)۔ "کلبرگی: صوفی سنت سید شاہ خسرو حسینی کا انتقال" [Kalaburagi: Sufi saint Syed Shah Khusro Hussaini passes away]۔ پراجاوانی (بزبان کنڑا)۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 نومبر 2024 
  13. "Sajjada Nasheen of Hazrat Khwaja Bande Nawaz Dargah laid to rest with state honours" [حضرت خواجہ بندہ نواز درگاہ کے سجادہ نشین کو ریاستی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا]۔ دی ہندو (بزبان انگریزی)۔ 7 نومبر 2024ء۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 نومبر 2024ء 
  14. "حضرت مولانا ڈاکٹر سید شاہ گیسودراز خسرو حسینی صاحب سجادہ نشین روضۂِ بزرگ گلبرگہ شریف کا سانحہ ارتحال"۔ اردو لیکس۔ 7 نومبر 2024ء۔ 7 نومبر 2024ء میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 نومبر 2024ء 
  15. "KBNCE lauds Dr. Hussaini on receiving Rajyotsava Award" [کے بی این سی ای نے ڈاکٹر خسرو حسینی کو راجیہ اتسو ایوارڈ ملنے پر خراج تحسین پیش کیا]۔ سعودی گزٹ (بزبان انگریزی)۔ 15 نومبر 2017ء۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 نومبر 2024ء 
  16. "ڈاکٹر خسرو حسینی"۔ د اکیڈمک انسائڈز (بزبان انگریزی)۔ 21 ستمبر 2023ء۔ 07 نومبر 2024 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 نومبر 2024ھ