خواجہ خدابخش المعروف محبوب الٰہی والد محترم خواجہ غلام فرید چاچڑاں شریف ہیں۔
خواجہ خدابخش ایک متبحر عالم دین اور بلند مقام درویش تھے۔ آپ بہت اچھے استاد اور مدرس بھی تھے۔ آپ نے اپنے والد قاضی محمد عاقل کی قائم کردہ جامعہ کو بطریق احسن جاری رکھا اور ہندوستان کے کونے کونے سے تشنگانِ علم آپ کی درسگاہ کا رخ کیا کرتے تھے۔ آپ کے دو فرزند تھے۔ خواجہ فخرالدین اور خواجہ غلام فرید آپ کی 12ذولحجہ 1269ھ کو وفات ہوئی چاچڑاں شریف میں مدفون ہیں۔[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. "خاندان فرید"۔ 10 نومبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 اپریل 2017