چاچڑاں شریف (انگریزی: Chachran Sharif) پاکستان کا ایک آباد مقام جو تحصیل خانپورضلع رحیم یار خان میں واقع ہے۔ یہ تحصیل خانپورکی ایک یونین کونسل بھی ہے۔[1] یہ شہر دریائے سندھ کے مشرقی کنارے پر آباد ہے۔ چاچڑاں شریف کی وجہ شہرت عظیم صوفی بزرگ اور سرائیکی زبان کے عظیم شاعر خواجہ غلام فرید کی جائے پیدائش ہونا ہے۔ آپؒ کا مزار کوٹ مٹھن میں مرجع خلائق ہے۔


چاچڑاں شریف
قصبہ ،یونین کونسل
سرکاری نام
ملکپاکستان
صوبہپنجاب
ضلعضلع رحیم یار خان
تحصیلتحصیل خانپور
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

ماضی میں چچ نامی ایک بادشاہ گذرا ہے جس نے رائے خاندان کی حکومت ختم کر کے سیت پور داجل اور اروڑ سندھ میں اپنی حکومت کی بنیاد رکھی۔ اس قصبے کا نام اسی چچ نامی بادشاہ کی مناسبت سے چاچڑاں رائج ہو گیا۔[2]بعض روایات کے مطابق اس قصبہ کی بنیاد چاچڑ قوم کے ایک فرد نے رکھی۔[3]

تاریخی عمارتیں

ترمیم

چاچڑاں شریف ایک تاریخی شہر ہے۔ یہاں کئی تاریخی عمارتیں ہیں،جن میں فرید محل اورجامعہ فریدہ کی عمارتیں بہت مشہور ہیں۔

فریدی محل

ترمیم

نواب آف بہاولپور نے خواجہ غلام فرید سے خراج عقیدت کے طور پر فریدی محل 1894ء میں بنوایا دو سال تعمیرات کے بعد 1896ء میں مکمل ہوا۔ فریدی محل کی پہلی اینٹ حضرت فضل حق منگھیروی نے بسم اللہ پڑھ کر لگائی۔ اس عمارت کی تعمیر میں حفاظ کرام نے بھی حصہ لیا۔ تعمیر مکمل ہونے کے بعدخواجہ صاحب تشریف لائے۔ اس موقع پر وہاں موجود مصاحبین کی محفل ذکر کی صدارت کی اور مشکوۃ شریف کا درس دیا۔[4]

حوالہ جات

ترمیم
  1. http://tmakhanpur.lgpunjab.org.pk/Union-Councils.html[مردہ ربط]
  2. چچ نامہ
  3. دیوان فرید بالحقیق
  4. دیوان فرید بالتحقیق ص 97,99

https://www.ptcl.com.pk/Info/National-Dialing-Codesآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ptcl.com.pk (Error: unknown archive URL)

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم