خواجہ خدا بخش خیر پوری
خواجہ خدا بخش خیر پوری ملتانی خیر پور ٹامیوالی ضلع بہاولپور کی معروف روحانی شخصیت ہیں۔
خواجہ خدا بخش خیر پوری | ||
---|---|---|
ادیب | ||
پیدائشی نام | خواجہ خدا بخش | |
قلمی نام | خواجہ خدا بخش خیر پوری | |
ولادت | 1737ء تلمبہ | |
ابتدا | خانیوال، پاکستان | |
وفات | 1834ء خیرپور ٹامیوالی (پنجاب) | |
اصناف ادب | شاعری | |
ذیلی اصناف | غزل، نعت | |
ویب سائٹ | / آفیشل ویب گاہ |
نام و نسب
ترمیمنام خواجہ خدا بخش۔ لقب:ملتان کی نسبت سے "ملتانی" مرشد کے حکم سے خیرپور تشریف لائے تو "خیرپوری" کہلائے۔ سلسلہ نسب اس طرح ہے: خدا بخش بن جان محمد بن عنایت اللہ بن حسن علی بن محمود جیو بن محمد اسحاق بن علاؤ الدین۔ آپ کے بزرگوں میں سے محمود جیو کو بخاری زبانی یاد تھی اور صاحبِ کرامت بزرگ تھے۔ آپ کے والد قاضی جان محمد عالم باعمل اور صاحب زہد و تقویٰ بزرگ تھے۔ قصبہ تلمبہ میں رہتے تھے۔
ولادت
ترمیمخواجہ خدا بخش کی ولادت 1150ھ، مطابق 1737ء کو "قصبہ تلمبہ" (ضلع خانیوال کا ایک تاریخی قصبہ، ملتان سے سو کلومیٹر دور ہے) میں ہوئی۔
تحصیل علم
ترمیمآپ نے ابتدائی تعلیم اپنے والد محترم سے حاصل کی پھر ذرا بڑا ہونے پر مزید تعلیم کے لیے والد ماجد کے کہنے پر دہلی تشریف لے گئے اور "مدرسہ رحیمیہ دہلی" میں شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کی شاگردی اختیار کی۔ اور ان سے دینی علوم کی تکمیل کی دہلی میں قیام کے دوران میں تحصیل علم کے ساتھ ساتھ آپ نے چند دیگر مشائخ سے روحانی استفادہ بھی کیا۔
بیعت و خلافت
ترمیمخواجہ حافظ محمد جمال اللہ ملتانی کے دستِ حق پرست پر بیعت ہوئے اور خلافت سے مشرف ہوئے۔
وفات
ترمیمخواجہ خدا بخش کی وفات بروز جمعرات، یکم صفر المظفر 1250ھ، مطابق جون 1834ء کو ہوئی۔ آپ کا مزار "خیرپور ٹامیوالی" ضلع بہاولپور میں ہے۔[1] آپ كے خلف الرّشید اور خلیفہ اجلّ حضرت خواجہ عبید اللہ ملتانی رحمہ اللہ تھے۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب "سردلبراں۔ گلشنِ ابرار"۔ 20 اکتوبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 جون 2017