دلال مغربی (1959 - 11 مارچ 1978) ایک خاتون فلسطینی عسکریت پسند تھی جو فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (PLO) کے الفتح دھڑے کی خاتون کارکن تھی اور اس نے 1978ء میں اسرائیل میں کوسٹل روڈ کا قتل عام میں حصہ لیا تھا۔ اس حملے کے نتیجے میں 13 بچوں سمیت 38 اسرائیلی شہری مارے گئے تھے اس آپریشن کے دوران مغربی اور آٹھ دیگر عسکریت پسند بھی مارے گئے۔ جب کہ اسے بہت سے فلسطینیوں میں ایک شہید اور قومی ہیرو کے طور پر سراہا گیا، لیکن اسرائیل اور اقوام متحدہ نے اسے دہشت گرد قرار دیا۔ [2] [3] [4] [5]

دلال مغربی
(عربی میں: دلال المغربي)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
معلومات شخصیت
پیدائش 29 دسمبر 1959ء[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بیروت[1]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 11 مارچ 1978ء (19 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت لبنان[1]  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ نرس[1]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی ترمیم

وہ لبنان, بیروت میں صابرہ کے فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں پیدا ہوئی اور وہیں پرورش پائی۔ اس کے والد ایک فلسطینی پناہ گزین تھے جن کا خاندانی گھر 1948 کی فلسطین جنگ سے پہلے فلسطین کے شہر جافا میں تھا۔ جبکہ اس کی والدہ لبنانی تھیں۔ [6] اصل میں ایک نرس کے طور پر تعلیم یافتہ، مغربی نے 1975ء میں لبنان کی خانہ جنگی شروع ہونے پر اپنی زندگی سیاست کے لیے وقف کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس نے الفتح میں شمولیت اختیار کی اور تنظیم کی کمیونیکیشن سروس میں کام کرنا شروع کیا۔ اس نے بیروت کے جنوب مشرق میں پہاڑوں میں شامی فوج کے خلاف لڑائی میں اس وقت حصہ لیا جب 1976ء میں شامی فوجیں اتحادیوں کی مدد کے لیے لبنان میں داخل ہوئیں۔ 1977ء میں اس نے تین ماہ کا تربیتی کورس مکمل کرکے لیفٹیننٹ کا عہدہ حاصل کیا۔ PLO کے دفتر میں کام کرنے والی پولیٹیکل آفیسر کے طور پر فتح کی طرف سے اسے اٹلی میں ایک عہدے کی پیشکش کی گئی تھی، لیکن اس نے فوجی کیرئیر کی انتخاب کرنے سے انکار کر دیا۔ [7]

آپریشن 1978ء ترمیم

مغربی گیارہ فلسطینی اور لبنانی عسکریت پسندوں کے اس گروپ کا حصہ تھے جو 11 مارچ 1978 ءکو تل ابیب کے قریب ساحلی میدان میں اترے تھے۔ مغربی نے مبینہ طور پر اس گروپ کی قیادت کی، حالانکہ رپورٹیں مختلف ہیں۔ اس وقت کا مقصد میناچم بیگن اور انور سادات کے درمیان امن مذاکرات کو ناکام بنانا تھا اور اس کا مقصد تل ابیب میں وزارت دفاع پر حملہ کرنا تھا [8] یا "کنیسٹ تک پہنچ کر فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرنا تھا۔" [9] یا "زیادہ سے زیادہ اسرائیلیوں کو قتل کرنا"۔ [10] ساحل پر اترتے ہوئے، مغربی کے گروپ نے امریکی فوٹوگرافر گیل روبن سے ملاقات کی، جو ساحل سمندر پر قدرتی تصاویر لے رہی تھی اور اس سے پوچھا کہ وہ کہاں ہیں، جس کے بعد انھوں نے اسے قتل کر دیا۔ گروپ کے دونوں زندہ بچ جانے والے ارکان نے بعد میں اس بات کی تصدیق کی کہ یہ مغربی [11] تھا جس نے روبن کو قتل کیا تھا، جو امریکی سینیٹر ابراہم اے ریبیکوف کی بھانجی تھی۔

ہائی جیکنگ ترمیم

عسکریت پسندوں نے گزرنے والی ٹریفک پر فائرنگ کی اور ایک ٹیکسی کو ہائی جیک کرکے اس میں سوار افراد کو ہلاک کر دیا۔ انھوں نے ایک بس پکڑی اور تل ابیب کی طرف روانہ ہوئے، [10] اور پھر ایک اور بس کو ہائی جیک کر لیا، یرغمالیوں کو وہ کو پہلی بس میں لے گئے۔ [10] اسرائیلی فورسز نے بس کو روکا اور اس کے پھٹنے سے پہلے ہی فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ [12] فائرنگ کے تبادلے کے دوران مغربی نے مبینہ طور پر فلسطینی پرچم بلند کیا اور فلسطینی ریاست کے قیام کا اعلان کیا۔ [8] اسرائیل کا کہنا ہے کہ بس میں دھماکا اس وقت ہوا جب مغربی نے اسے دستی بم سے اڑا دیا جبکہ فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اسے اسرائیلی ہیلی کاپٹر گن شپ سے فائر کیا گیا۔ [8] [10] 13 بچوں سمیت کل 38 اسرائیلی ہلاک اور 72 زخمی ہوئے۔ مغربی اور آٹھ دیگر عسکریت پسند بھی مارے گئے۔

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج بنام: Dalal al-Mughrabi — اخذ شدہ بتاریخ: 3 مارچ 2024 — عنوان : Interactive Encyclopedia of the Palestine Question
  2. "Note to Correspondents: In answer to questions on the naming of a community center in Burqa village in the occupied Palestinian territory"۔ The United Nations۔ 28 May 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اپریل 2019 
  3. Avi Issacharoff (27 May 2017)۔ "Norway demands PA return funds for women's center named after terrorist"۔ The Times of Israel۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 مارچ 2018 
  4. PA won't honor terrorist, for now by Ali Waked in YNET: "Al-Mughrabi is a popular figure, considered by the Palestinian public to be a major hero of their struggle, with many legends linked to her name over the years."
  5. Julie Peteet (2011-06-03)۔ Landscape of Hope and Despair: Palestinian Refugee Camps۔ University of Pennsylvania Press۔ ISBN 978-0812200317 
  6. Odd Karsten Tveit (1985)۔ Nederlag. Israels krig i Libanon (بزبان ناروی)۔ Cappelen۔ صفحہ: 23۔ ISBN 82-02-09346-5 
  7. ^ ا ب پ
  8. "ynetnews - sorry page"۔ ynetnews 
  9. ^ ا ب پ ت
  10. "IMRA - Monday, August 4, 2008 MEMRITV: Fatah Terrorists Who Participated in a 1978 Attack Commanded by Dalal Al-Maghrabi Describe the Murder of U.S. Journalist Gail Rubin"۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 نومبر 2015 
  11. Ali Waked, PA won't honor terrorist, for now, ynetnews.com; accessed 10 March 2018.