دہلی میں تعینات برطانوی سیاسی ایجنٹ اور ریزیڈینٹ، 1803ء- 1857ء

جنگ دہلی (1803ء) کے بعد مغل شہنشاہ شاہ عالم ثانی (1728ء1806ء) مرہٹوں کی تحویل سے نکل کر ایسٹ انڈیا کمپنی کی تحویل میں چلا گیا۔ ایسٹ انڈیا کمپنی نے دہلی کے انتظامات اور قلعہ دہلی کے انتظامات اور نظم و نسق کی خاطر سیاسی ایجنٹ تعینات کرنا شروع کیا جس کی توثیق کے بغیر دہلی کا ہر سرکاری حکم نامہ نامکمل رہتا تھا۔

دہلی میں ایسٹ انڈیا کمپنی کا سیاسی ایجنٹ چارلس تھیافیلس مٹکاف شاہی ہاتھی پر سوار - 1843ء
ولیم فریزر، پہلا مقتول سیاسی ایجنٹ
ڈیوڈ آکٹرلونی، دہلی میں متعین پہلا سیاسی ایجنٹ - 1816ء

فہرست سیاسی ایجنٹ اور ریزیڈینٹ

ترمیم
شمار سیاسی ایجنٹ آغاز سفارت کاری اختتام سفارت کاری پیدائش وفات
1 ڈیوڈ آکٹرلونی ستمبر 1803ء 25 جون 1806ء 1758ء 1825ء
2 آرچیبالڈ سیٹن 25 جون 1806ء 25 فروری 1811ء 1758ء 1818ء
3 چارلس تھیافیلس مٹکاف 25 فروری 1811ء 1818ء 30 جنوری 1785ء 5 ستمبر 1846ء
- ڈیوڈ آکٹرلونی 1818ء 1820ء - -
4 الیگزینڈر روس 1820ء 1823ء 1777ء -
5 ولیم فریزر (نگران) 1823ء 1823ء 1784ء 22 مارچ 1835ء
6 چارلس ایلیٹ 1823ء اکتوبر 1825ء - -
- چارلس تھیافیلس مٹکاف 26 جولائی 1825ء 31 جولائی 1827ء 30 جنوری 1785ء 5 ستمبر 1846ء
7 ایڈورڈ کولبروک 31 جولائی 1827ء 1828ء - -
- ولیم فریزر 1828ء 18 ستمبر 1829ء 1784ء 22 مارچ 1835ء
8 فرانسس جیمز ہاکنز 18 ستمبر 1829ء 25 نومبر 1830ء 1806ء 1860ء
9 ڈبلیو بی مارٹن 25 نومبر 1830ء 1832ء - -
- ولیم فریزر 1832ء 22 مارچ 1835ء 1784ء 22 مارچ 1835ء
- چارلس تھافیلس مٹکاف 22 مارچ 1835ء نومبر 1853ء 30 جنوری 1785ء 5 ستمبر 1846ء
10 سائمن فریزر نومبر 1853ء 11 مئی 1857ء - 1857ء

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم