دیناناتھ منگیشکر (پیدائش: 29 دسمبر 1900ء– وفات: 24 اپریل 1942ء) ہندوستانی اداکار، فلمساز، گلوکار اور موسیقار تھے۔ ان کی وجہ شہرت اُن کی بیٹی لتا منگیشکر ،آشا بھوسلے اور اوشا منگیشکر ہیں۔

دیناناتھ منگیشکر
 

معلومات شخصیت
پیدائش 29 دسمبر 1900ء [1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 24 اپریل 1942ء (42 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پونے   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد لتا منگیشکر ،  آشا بھوسلے ،  مینا کھادیکر ،  اوشا منگیشکر ،  ہریدیناتھ منگیشکر   ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ اداکار ،  نغمہ ساز   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سوانح

ترمیم

دیناناتھ منگیشکر کی پیدائش 29 دسمبر 1900ء کو گوا کے منگیشی گاؤں میں ہوئی۔ دیناناتھ کے والد گنیش بھٹ ناوتھے ابیشھیکی گوا کے منگیشی مندر میں برہمن کی خدمت سر انجام دیتے تھے۔ دیناناتھ نے پانچ سال کی عمر میں گلوکاری کا آغاز کیا۔ وہ جلد ہی گوالیار گھرانے میں شاگرد ہوئے جہاں پنڈت راماکرشن سے کلاسیکی موسیقی سیکھی۔ بیکانیر میں پنڈت سکھدیو پرساد سے رسمی کلاسیکی موسیقی سیکھی۔ گلوکاری کے بعد دیناناتھ نے مراٹھی سینما میں قدم رکھا جہاں مراٹھی تھیٹر میں بطور اداکار کام کرنے لگے۔

فلمی حالات

ترمیم

1935ء کے سال دیناناتھ نے بطور فلمساز تین فلمیں مراٹھی زبان میں پیش کیں۔ 1930ء کے عشرے میں دیناناتھ نے علم نجوم بھی سیکھا۔

ازدواجی زندگی

ترمیم

دیناناتھ کی پہلی شادی سیٹھ ہری داس رام داس لاڈ کی بیٹی نرمدا سے 1922ء میں ہوئی جنہیں سسرال میں شریمتی کہا جاتا تھا۔ اُس وقت نرمدا کی عمر 19 سال اور دیناناتھ کی عمر 21 سال تھی۔ دیناناتھ کی نرمدا شریمتی سے ایک بیٹی لاتیکا پیدا ہوئی جو کم سنی میں فوت ہو گئی اور نرمدا شریمتی بھی زچگی میں ہی فوت ہو گئی۔ 1927ء میں دیناناتھ نے دوسری شادی نرمدا کی بہن شیوانتی سے کی جس کا نام شدھ متی رکھا گیا تھا۔ شیوانتی شدھ متی سے دیناناتھ کے پانچ بچے پیدا ہوئے جن میں لتا منگیشکر، مینا کادیکار، آشا بھوسلے، اوشا منگیشکر اور ہردیاناتھ منگیشکر شامل ہیں۔

وفات

ترمیم

1930ء کے عشرے میں دیناناتھ اپنے معاشی دور کی تگ و دوڑ میں مے نوشی کا بھی بھرپور استعمال کرتے رہے۔ 1942ء کے ابتدائی مہینوں میں ان کی طبیعت ناساز ہوتی گئی اور 24 اپریل 1942ء کو محض 41 سال کی عمر میں پونہ میں فوت ہوئے۔دیناناتھ خاندان نے دیناناتھ منگیشکر کی یاد میں پونہ میں دیناناتھ منگیشکر ہسپتال قائم کیا۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب ڈسکوجس آرٹسٹ آئی ڈی: https://www.discogs.com/artist/4788871 — بنام: Deenanath Mangeshkar — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017