دیوار (1975ء فلم)
1975ء میں امیتابھ بچن نے مختلف موضوعات پر بننے والی فلموں میں کام کیا اور قابلیت و صلاحیت کا لوہا منوایا ۔ فلم دیوار (انگریزی: Deewaar) 1975ء میں باکس آفس کی بہترین فلموں میں شمار ہوئی ۔ جبکہ انڈیا ٹائمز موویز نے دیوار اور شعلے کا شمار بالی وڈ کی پچیس دیکھنے لائق فلموں میں کیا تھا ۔[3]
دیوار | |
---|---|
(ہندی میں: दीवार) | |
ہدایت کار | |
اداکار | ششی کپور [2] امتابھ بچن [2] پروین بابی [2] نیتو سنگھ [2] نروپا رائے [2] ستیندر کپور [2] افتخار [2] |
فلم ساز | گلشن رائے |
صنف | ڈراما [1]، ہنگامہ خیز فلم |
موضوع | منظم جرم |
فلم نویس | |
دورانیہ | 174 منٹ |
زبان | ہندی |
ملک | بھارت |
موسیقی | آر ڈی برمن |
تقسیم کنندہ | تریمورتی فلمز ، نیٹ فلکس |
تاریخ نمائش | 1975 |
اعزازات | |
مزید معلومات۔۔۔ | |
آل مووی | v145093 |
tt0072860 | |
درستی - ترمیم |
اس فلم میں ساتھی اداکار ششی کپور کا مکالمہ میرا پاس ماں ہے، بہت مقبول ہوا اور عام زندگی اور یہاں تک سیاست میں بھی استعمال کیا گیا ہے۔ 2021ء میں بھارت کی ریاست اتر پردیش میں انتخابات کے دوران خواتین کو 40 فی صدی ٹکٹ دینے کے ساتھ ساتھ حکومت بنانے پر خواتین کے لیے تمام وعدے کرنے والی کانگریس کی رہنما پرینکا واڈرا نے ایک ٹی وی چینل سے بات چیت میں 1975 ء کی ہندی فلم ’دیوار‘ کے ایک ڈائیلاگ ’میرے پاس ماں ہے‘ کا حوالہ دیا اور مسکراتے ہوئے کہا ’’میرے پاس بہنیں ہیں‘‘۔ [4]
تیلگو میں باز تخلیق
ترمیم"دیوار" نے جہاں امیتابھ بچن کے شعلہ صفت جواں مرد کے کردار کو استحکام بخشا تھا وہیں جونیر این ٹی آر نے بھی اس کے تلگو ری-میک "مگاڈو" (مرد) کے ذریعے بے انتہا مقبولیت سمیٹی۔ ششی کپور والا متوازی کردار فلم مگاڈو میں راما کرشنا نے نبھایا تھا۔ اور فلم کے ہدایت کار ایس۔ڈی۔لال تھے۔[5]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب http://www.imdb.com/title/tt0072860/ — اخذ شدہ بتاریخ: 2 مئی 2016
- ↑ http://www.imdb.com/title/tt0072860/fullcredits — اخذ شدہ بتاریخ: 2 مئی 2016
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 07 دسمبر 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 دسمبر 2022
- ↑ https://urdu.siasat.com/news/%D8%A8%DB%81%D9%86%DB%8C%DA%BA-%D9%85%DB%8C%D8%B1%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D8%AA%DA%BE-%DB%81%DB%8C%DA%BA%D9%BE%D8%B1%DB%8C%D9%86%DA%A9%D8%A7%DA%AF%D8%A7%D9%86%D8%AF%DA%BE%DB%8C-1349059/
- ↑ https://www.taemeernews.com/2021/08/amitabh-bachchan-superhit-movies-telugu-remake-by-ntr.html