دیپیکا ککڑ (پیدائش 6 اگست 1986ء)[2][3] ایک بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں۔[4] وہ ڈراما سسرال سمر کا میں 'سمر بھاردواج' کا کردار نبھانے کے لیے مشہور ہیں۔[5] وہ جھلک دکھلا جا سیزن آٹھ کی ایک کنٹسٹینٹ تھیں۔ انھوں نے سنہ 2017ء میں نچ بلیے 8 میں اپنی ساتھی شعیب ابراہیم (مستقبل کے شوہر) کے ساتھ حصہ لیا تھا۔[6] ستمبر 2018ء میں دیپیکا نے کلرس ٹی وی کے ریالٹی شو بگ باس ١٢ میں حصہ لیا اور 30 دسمبر 2018ء کو فاتح بن گئیں۔[7]

دیپیکا ککڑ
(انگریزی میں: Dipika Kakar ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دیپیکا کلرز ٹی وی کے انڈین ٹیلی ایوارڈز کے موقع پر

معلومات شخصیت
پیدائش (1987-08-06) 6 اگست 1987 (عمر 37 برس)
پونے، مہاراشٹر، بھارت
رہائش ممبئی، مہاراشٹر
قومیت بھارتی
مذہب اسلام (2017ء - اب تک)
ہندو مت (1987ء - 2017ء)
شریک حیات رونک سیمسن (شادی. 2013; طلاق. 2015)
شعیب ابراہیم (شادی. 2018)[1]
عملی زندگی
پیشہ اداکارہ، ماڈل
وجہ شہرت سسرال سمر کا
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

کیریئر

ترمیم

دیپیکا نے ٹی وی پر اپنی اداکاری کے کیریئر کی شروعات دیو مالائی ڈرامے نیر بھرے تیرے نینا دیوی میں لکشمی کا کردار نبھا کے کی۔[8] اس کے بعد وہ اگلے جنم موہے بٹیا ہی کیجو میں ریکھا کے کردار میں نظر آئیں۔[9] سنہ 2011ء میں وہ سسرال سمر کا میں ”سمر پریم بھاردواج“ کے مرکزی کردار میں نظر آئیں۔[10] وہ جھلک دکھلا جا سیزن آٹھ میں ایک کنٹسٹینٹ تھیں۔ دیپیکا نے 2017ء میں سسرال سمر کا چھوڑ دیا۔ سنہ 2017ء میں انھوں نے رقص کے ریالٹی شو نچ بلیے سیزن آٹھ میں بھی حصہ لیا۔ حال ہی میں وہ کلرز ٹی وی کے ریالٹی شو انٹرٹینمنٹ کی رات میں دکھائی دی تھیں۔[11]

دیپیکا ککڑ نے جے۔ پی۔ دت کی جنگ پر مبنی فلم ”پلٹن“ میں کام کر کے فلمی دنیا میں اپنا پہلا قدم رکھا ہے۔[12]

نجی زندگی

ترمیم

دیپیکا نے پہلے رونک سیمسن سے سنہ 2013ء میں شادی کی تھی اور 2015ء میں طلاق ہو گئی۔[13]

دیپیکا کی 2015ء سے سسرال سمر کا کے ساتھی اداکار شعیب ابراہیم سے دوستی تھی اور بعد میں دیپیکا نے شعیب سے 22 فروری 2018ء کو شادی کی تھی۔ ان کی شادی کو لے میڈیا میں خبریں گردش کر رہی تھیں ساتھ ہی ان کے مسلمان ہونے پر بھی سوالات اٹھ رہے تھے۔ انھوں نے اپنے اس بیان سے تصدیق کی کہ وہ مسلمان ہو گئی ہیں : ”واقعی، یہ سچ ہے۔ اور میں اس سے انکار نہیں کرتی۔ میں بہت خوش ہوں اور اپنے اس عمل پر فخر محسوس کرتی ہوں۔ یہ سب کچھ میں نے اپنی اور اپنے خاندان کی مرضی سے کیا ہے۔ اس فیصلے میں مجھے اپنے خاندان کی مکمل حمایت حاصل تھی اور میرا ارادہ کسی کے بھی جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں ہے۔“[14]

حوالہ جات

ترمیم
  1. Shoaib Ibrahim marries Dipika Kakar, see photos and videos | The Indian Express
  2. "Trending stories on Indian Lifestyle, Culture, Relationships, Food, Travel, Entertainment, News & New Technology News"۔ indiatimes.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 جولائی 2017 
  3. Tellychakkar Team۔ "Warm birthday wishes to Sara Khan and Dipika Samson"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 جولائی 2017 
  4. "Daily soaps are far from reality: Dipika Samson – Times of India"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 جولائی 2017 
  5. "Deepika Samson from air hostess to actress – Times of India"۔ 19 اکتوبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 جولائی 2017 
  6. "Nach Baliye 8: Sasural Simar Ka couple Dipika Kakar, Shoaib Ibrahim confirm participation"۔ The Indian Express (بزبان امریکی انگریزی)۔ 2017-03-11۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 فروری 2018 
  7. "Bigg Boss 12 Winner: Dipika Kakar makes 15 heartfelt confessions about her journey on the show"۔ دی ٹائمز آف انڈیا (بزبان انگریزی)۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  8. "'B-Wood's not hot' says Dipika Samson"۔ The Times of India۔ 21 اپریل 2011۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2018 
  9. "'Devi' Dipika now cast as Laali's sister"۔ tellychakkar.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2018 
  10. "Dipika Samson's marriage on the rocks"۔ The Times of India۔ 4 جنوری 2012۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2018 
  11. "I said yes to Entertainment Ki Raat in five seconds: Dipika Kakar"۔ The Indian Express (بزبان امریکی انگریزی)۔ 2017-12-07۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 جنوری 2018 
  12. "Sasural Simar Ka actress Dipika Kakar all set to make Bollywood debut - Times of India"۔ The Times of India۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 فروری 2018 
  13. 'Sasural Simar Ka' Fame Dipika Kakar Opens Up About Her Divorce And Second Marriage
  14. "اسلام قبول کرنے کے تعلق سے اداکارہ دیپیکا ککڑ کا آیا بیان، حال ہی میں کی ہے شعیب ابراہیم سے شادی"۔ 10 مئی 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2018