ذوق نعت (کتاب)

حسن رضا خان کا نعتیہ کلام

ذوق نعت حسن رضا خان کی نعتیہ شاعری کا مجموعہ ہے۔ اس کا نام تاریخی ہے، جس سے 1326ھ کا عدد نکلتا ہے، جس سال (1908ء) یہ شائع ہوئی۔ حسن رضا خان کے وصال کے بعد حکیم حسین رضا خان کی سعی و اہتمام سے یہ کلام طبع ہوا۔ اس میں حمد، نعت، مناقب صحابہ و اولیأ، ذکر شہادت، بیان معراج، نغمۂ رُوح،ک شفِ رازِ نجدیت، رُباعیات اور چند تاریخی قطعات شامل ہیں۔ تقریبًا تمام حروف تہجی کے ردیف میں کلام شامل ہے۔

ذوق نعت (کتاب)
(اردو میں: ذوق نعت ویکی ڈیٹا پر (P1476) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مصنف حسن رضا خان   ویکی ڈیٹا پر (P50) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اصل زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P407) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملک برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ادبی صنف نعت ،  منقبت   ویکی ڈیٹا پر (P136) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ اشاعت 1908  ویکی ڈیٹا پر (P577) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
صفحات 186   ویکی ڈیٹا پر (P1104) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

پاک و ہند میں ذوق نعت کے کئی ایڈیشنز چھپے، لکھنؤ سے طبع ہونے والے پانچویں ایڈیشن میں کچھ کلام کا اضافہ کیا گیا ، غالبًا یہی نسخہ بعد میں مرکزی انجمن حزب الاحناف، لاہور سے ابوالبرکات نے شائع کروایا۔ اضافی کلام میں حسن رضا کی مثنویوں کو شامل کیا گیا، جن میںوسائل بخشش بھی شامل ہے اور کچھ میلاد شریف کے بیان پر مشتمل ہیں۔ قصیدہ درمدح شاہ فضل رسول بدایونی ۔ ۔نذیر احمد دہلوی نے سید احمد خان کی مد ح میں قصیدہ لکھا تھا جس کا ردیف ’’باقی‘‘تھا ، مولانا نے اس قصیدہ کا ایک ایک شعر نقل کر کے پھر اسی ردیف میں نذیر احمد کے قصیدہ کا رد کیا ہے۔ تقریبًا سو (100) سے زائد اشعار ہیں۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حسن رضا خان

حوالہ جات

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم

ریختہ پر کتاب