الفونسین
جنوبی امریکا کے ملک آرجنٹینا میں فوجی حکومت کے خاتمے کے بعد جمہوریت کی بحالی میں اہم کردار ادا کرنے والے سابق صدر۔ اس وقت آرجنٹینا کے صدر منتخب ہوئے جب وہاں فوجی حکومت ختم ہوئی۔ فوج انیس سو چھتہر سے انیس سو تراسی تک اقتدار پر قابض رہی۔ اس دوران میں پڑوسی ملک چلی میں بھی جنرل پنوشے کی فوجی آمریت تھی۔ اس زمانے میں دونوں ممالک میں فوج نے اس کی مخالفت کرنے والے سیاسی کارکنوں کے خلاف انتہائی ظالمانہ کارروائی کی۔ ہزاروں افراد کو مشتبہ بائیں بازو کے انتہا پسند کہہ کر اغوا کیا گیا۔ ہزاروں لا پتہ افراد کو کیمپوں میں بھیجا گیا اور ان کو ہلاک کر کے ان کے لاشوں نا معلوم مقامات پر پھینک دیا گیا۔
الفونسین | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(ہسپانوی میں: Raúl Ricardo Alfonsín) | |||||||
صدر ارجنٹائن | |||||||
مدت منصب 10 دسمبر 1983 – 8 جولائی 1989 | |||||||
نائب صدر | Víctor Hipólito Martínez | ||||||
| |||||||
National Senator of Argentina | |||||||
مدت منصب 10 دسمبر 2001 – 3 جولائی 2002 | |||||||
President of the Radical Civic Union Party | |||||||
مدت منصب 10 دسمبر 1999 – 10 دسمبر 2001 | |||||||
| |||||||
مدت منصب 10 دسمبر 1993 – 10 دسمبر 1995 | |||||||
| |||||||
مدت منصب 10 دسمبر 1983 – 10 دسمبر 1991 | |||||||
| |||||||
National Deputy of Argentina | |||||||
مدت منصب 25 مئی 1973 – 24 مارچ 1976 | |||||||
مدت منصب 12 اکتوبر 1963 – 28 جون 1966 | |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 12 مارچ 1927ء [1][2][3][4][5][6][7] چاسکوموس |
||||||
وفات | 31 مارچ 2009ء (82 سال)[8][1][9][3][4][5][6] بیونس آئرس |
||||||
وجہ وفات | پھیپھڑوں کا سرطان | ||||||
طرز وفات | طبعی موت | ||||||
شہریت | ارجنٹائن [6] | ||||||
اولاد | Ricardo Alfonsín | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | جامعہ بیونس آئرس | ||||||
تعلیمی اسناد | وکیل [10] | ||||||
پیشہ | وکیل ، سیاست دان [11] | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | ہسپانوی [9] | ||||||
اعزازات | |||||||
دستخط | |||||||
IMDB پر صفحات | |||||||
درستی - ترمیم |
راؤول الفونسین کے دور حکومت میں کئی سابق فوجی افسروں کے حلاف سیاسی کارکنوں کے اغوا، تشدد اور قتل کے مقدمات چلائے گئے تھے۔ بہت سے افسروں کو سزا بھی ہوئی اور انھیں جیل جانا پڑا۔ راؤول الفوسنین انیس سو نواسی تک آرجنٹینا کے صدر رہے۔ اس کے بعد انھیں انتخابات میں شکست ہوئی۔ ان کو آرجنٹینا کی معیشت کے مسائل کی وجہ سے شکست ہوئی۔ ان کے دور حکومت میں افراط زر کی شرح دو سو تک پہنچ گئی تھی اور غربت کی شرح دوگنی ہو گئی تھی۔ تاہم صدر الفونسین کی ایک بڑی کامیابی یہ ہے کہ وہ ایک اور جمہوری منتخب صدر کو اقتدار منتقل کر سکے۔
ویکی ذخائر پر الفونسین سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
نگار خانہ
ترمیم- ^ ا ب ربط: https://d-nb.info/gnd/118909304 — اخذ شدہ بتاریخ: 27 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ مصنف: CC0 — مدیر: CC0 — ناشر: CC0 — خالق: CC0 — اشاعت: CC0 — باب: CC0 — جلد: CC0 — صفحہ: CC0 — شمارہ: CC0 — CC0 — CC0 — CC0 — ISBN CC0 — CC0 — اقتباس: CC0 — اجازت نامہ: CC0
- ^ ا ب فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/35397631 — بنام: Raúl Ricardo Alfonsín — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب ڈسکوجس آرٹسٹ آئی ڈی: https://www.discogs.com/artist/2740802 — بنام: Raúl Alfonsin — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/alfonsin-raul — بنام: Raúl Alfonsín
- ^ ا ب پ Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000017082
- ↑ عنوان : Proleksis enciklopedija — Proleksis enciklopedija ID: https://proleksis.lzmk.hr/7919 — بنام: Raúl Alfonsín
- ↑ http://news.bbc.co.uk/1/hi/world/americas/7975570.stm
- ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb12032922b — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/118909304 — اخذ شدہ بتاریخ: 2 مارچ 2015 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/118909304 — اخذ شدہ بتاریخ: 24 جون 2015 — اجازت نامہ: CC0