رائے تیمورخان بھٹی
رائے تیمور خان بھٹی، ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو پنجاب کے صوبائی وزیر برائے امور نوجوانان، کھیل، آثار قدیمہ اور سیاح رہے۔ وہ اگست 2018 سے جنوری 2023 تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہے۔ وہ 27 اگست 2018 کو صوبائی کابینہ کے سب سے کم عمرترین رکن بن گئے جب انھیں پنجاب حکومت کے نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے لیے صوبائی وزیر مقرر کیا گیا۔ 19 جولائی 2019 کو انھیں سیاحت کا اضافی وزارتی قلمدان دیا گیا۔
رائے تیمورخان بھٹی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
شہریت | پاکستان |
جماعت | پاکستان تحریک انصاف |
مناصب | |
رکن پنجاب صوبائی اسمبلی [1] | |
رکن سنہ 15 اگست 2018 |
|
حلقہ انتخاب | پی پی-124 |
پارلیمانی مدت | 17 ویں صوبائی اسمبلی پنجاب |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
مادری زبان | اردو |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
درستی - ترمیم |
سیاسی کیریئر
ترمیمرائے تیمورخان بھٹی 2018 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی 124 (جھنگ-I) سے آزاد امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔[2] انھوں نے اپنے انتخاب کے بعد پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ 27 اگست 2018 کو انھیں وزیر اعلیٰٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی صوبائی کابینہ میں شامل کیا گیا اور انھیں پنجاب کا صوبائی وزیر برائے امور نوجوانان اور کھیل مقرر کیا گیا۔ 19 جولائی 2019 کو انھیں پنجاب کے صوبائی وزیر برائے سیاحت کا اضافی وزارتی قلمدان دیا گیا۔
محکمانہ اصلاحات
ترمیمپنجاب حکومت کے وزیر برائے امور نوجوانان، کھیل، آثار قدیمہ اور سیاحت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد انھوں نے محکمانہ اصلاحات کا عمل شروع کیا۔ اپریل 2019 میں 8 سال کے وقفے کے بعد 72ویں پنجاب گیمز کا انعقاد کیا گیا۔ پنجاب کے کھلاڑیوں کے لیے ڈویژنل سطح پر تربیتی اور کوچنگ کیمپس کا انعقاد کیا۔ پنجاب کی پہلی سپورٹس پالیسی کا مسودہ تیار ہے جسے صوبائی کابینہ میں پیش کیا، محکمہ نے ترجیحی کھیل پنجاب کے نام سے خصوصی سکیم تیار کی ہے جس میں پانچ انفرادی کھیلوں یعنی ایتھلیٹکس، ریسلنگ، ویٹ لفٹنگ، باکسنگ اور بیڈمنٹن کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ صوبے بھر سے تین سال کی مدت کے لیے 75 ایتھلیٹس کا انتخاب کیا جائے گا۔ محکمہ کھیل انھیں تربیت، بورڈنگ اور تعلیم کی سہولیات فراہم کرے گا۔ سپورٹس بورڈ پنجاب نے کبڈی ورلڈ کپ 2020 کی میزبانی کی جو پاکستان کے لیے ایک اہم کھیل ہے۔ ایونٹ میں 9 بین الاقوامی ٹیموں نے حصہ لیا۔ پنجاب انٹرنیشنل فٹ بال اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://www.pap.gov.pk/members/profile/en/21/1374
- ↑ "Election Results 2018 - Constituency Details"۔ www.thenews.com.pk (بزبان انگریزی)۔ The News۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جولائی 2018