راجیش مشرا
راجیش کمار مشرا (انگریزی: Rajesh Kumar Mishra) یا مختصرًا راجیش مشرا ایک بھارتی سیاست دان ہیں۔ وہ 2004ء کے لوک سبھا انتخابات میں وارنسی سے کانگریس پارٹی کے امیدوار کے طور پر منتخب ہوئے۔ مگر وہ 2009ء میں بی جے پی کے مرلی منوہر جوشی سے ہار گئے، جس میں وہ چوتھے مقام پر آئے۔ [1]
راجیش مشرا | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 7 جولائی 1950ء (74 سال) دیوریا، اترپردیش |
شہریت | بھارت |
جماعت | انڈین نیشنل کانگریس |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
راجیش مشرا کا نام ایک اور سیاست دان کے ساتھ مشترک ہے، جو بی جے پی سے بٹھاری چین پوری اسمبلی حلقے سے 2017ء منتخب ہوئے تھے۔ بی جے پی والے راجیش مشرا ایک متنازع شخصیت رکھتے ہیں اور وہ پپو بھڑتول کے نام سے مشہور ہیں۔ وہ اقلیتوں کے خلاف رویے کی وجہ سے گھر پر نظر بند بھی رہ چکے ہیں۔[2] وہ بہ طور خاص ملک کے سبھی خبروں کے چینلوں میں اس وقت موضوع گفتگو بن گئے جب ان کی بیٹی ایک دلت جوان سے محبت کی شادی کر لی، جس کے وہ سخت مخالف تھے۔ [3]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ وارنسی (لوک سبھا حلقہ)
- ↑ https://timesofindia.indiatimes.com/city/bareilly/kanwar-route-row-mla-pappu-bhartaul-put-under-house-arrest/articleshow/65464914.cms
- ↑ https://timesofindia.indiatimes.com/city/bareilly/married-to-a-dalit-daughter-of-bjp-mla-claims-threat-to-life-from-dad/articleshow/70164838.cms