راجندر چولا اول؛ اکثر "راجندر اعظم" کے طور پر بیان کیا جاتا ہے۔ 1012ء - 1044ء کے درمیان جنوبی بھارت کے چولا سلطنت کا حکمران تھا۔[3][4] راجیندر 1014 عیسوی میں اپنے والد راجاراجا اول کے بعد بر سر اقتدار آیا۔[3] راجیندر کے ماتحت وسیع چولا سلطنت میں موجود جنوبی بھارت کے بیشتر حصے شامل تھے، جن میں دریائے کرشنا شمالی حد کے طور پر، سری لنکا اور لکشادیپ اور مالدیپ شامل تھے۔[3] اس نے اڑیسہ اور بنگال کے راستے دریائے گنگا میں ایک کامیاب فوجی مہم چلائی اور گنگا کا پانی اپنے نئے دار الحکومت دریائے کاویری، گنگئی کونڈا چولا پورم میں نیچے لے آیا۔[3] سریویجیا (جنوبی مالے جزیرہ نما اور سماٹرا) کی بادشاہت کے خلاف راجیندر کی پرجوش مہم کی تاریخ تقریباً 1025 عیسوی ہے۔ اس مہم کے نتیجے میں آبنائے ملاکا کے ساتھ کئی اسٹریٹجک مقامات چولا کے کنٹرول میں آئے۔[3] راجندر کے بعد راجادھیراجا چولا اول (1018ء - 1054ء) بر سر اقتدار ہوا۔[5]

راجیندر چولا اول
پراکیسری، یدھملہ، ممودی، گنگئی کونڈن، کدرم کونڈن
راجیندر اول کا مجسمہ گنگئی کونڈا چولا پورم (اریالور ضلع)
ت 1014 – تقریباً 1044 CE[1]
پیشروراجاراجا اول
جانشینراجادھیراجا چولا اول
شریک حیات
  • تریبھوانا یا وناون مہادیوی
  • مکوکیلن
  • پنچون مہادیوی اور ویرامہادیوی
نسل
شاہی خاندانچولا سلطنت
والدراجاراجا اول
والدہوناون مہادیوی معروف بَہ تریبھوانا مہادیوی
وفات1044 CE
برہمادیسم، ضلع تروون ملئی، تمل ناڈو[2]
تدفینبرہمادیسم، ضلع تروون ملئی، تمل ناڈو[2]
مذہبہندو مت

راجیندر کے وقت چولا؛ جنوبی ایشیا کا سب سے اہم سلطنت تھی، حالانکہ ان کی سرگرمیاں بنیادی طور پر جنوبی بھارت اور جنوب مشرقی ایشیا کو متاثر کرتی تھیں۔[6] بحیرہ عرب اور آبنائے ملاکا میں چولا بحری مہمات بحر ہند مصالحے کی تجارت (جنوب مشرقی ایشیا یا جنوبی چین سے عرب یا مشرقی افریقہ تک) پر قابو پانے کے لیے ضروری تھیں۔[6]

حوالہ جات ترمیم

  1. Sailendra Sen (2013)۔ A Textbook of Medieval Indian History۔ Primus Books۔ صفحہ: 46–49۔ ISBN 978-9-38060-734-4 
  2. ^ ا ب Ē. Kē Cēṣāttiri۔ Sri Brihadisvara: The Great Temple of Thānjavūr۔ Nile Books, 1998۔ صفحہ: 19 
  3. ^ ا ب پ ت ٹ Romila Thapar (2003) [2002]۔ The Penguin History of Early India: From the Origins to AD 1300۔ New Delhi: Penguin Books۔ صفحہ: 364–365۔ ISBN 978-0-14-302989-2 
  4. K. A. Nilakanta Sastri (1955)۔ The Colas (2nd revised ایڈیشن)۔ University of Madras۔ صفحہ: 194–95 and 228 
  5. Noboru Karashima (2014)۔ A Concise History of South India: Issues and Interpretations۔ New Delhi: Oxford University Press۔ صفحہ: 370۔ ISBN 978-0-19-809977-2 
  6. ^ ا ب Romila Thapar۔ "The Colas"۔ Encyclopedia Britannica