راج پتھ
28°36′48″N 77°13′06″E / 28.613388°N 77.218397°E
راج پتھ (انگریزی: Rajpath) نئی دہلی، بھارت میں باب ہند اور راشٹرپتی بھون کے درمیان میں کی سڑک ہے جسے برطانوی راج میں بنایا گیا تھا۔ اس کے مشرق میں باب ہند ہے اور مغرب میں تاشٹرپتی بھرن ہے۔ ان کے علاوہ یہ رائے سینا ہل، وجے چوک، نیشننل اسٹیڈیم، دہلی نیشل وار میموریل سے ہو کر گزرتی ہے۔ یہاں عموما مختلف جلسوں، محفلوں اور پروگراموں کا انعقاد ہوتا رہتا ہے۔ سڑک کے دونوں کنارے بڑے باغات، نہریں اور قطار در قطار درخت ہیں۔ یہ بھارت کی سب سے اہم سڑکوں میں سے ایک ہے اور یہیں 26 جنوری کو یوم جمہوریہ بھارت کی پریڈ ہوتی ہے۔ جن پتھ اس کو قطع کرتے ہوئے گزرتی ہے۔ راج پتھ مشرق تا مغرب سمت میں ہے۔ کناٹ پلیس، نئی دہلی سے آنے والی سڑک راج پتھ میں شمال کی جانب سے ملتی ہے۔ کناٹ پلیس کو دہلی کا معاشی مرکز کہا جاتا ہے۔ راج پتھ رائے سینا ہل سے ہوتے ہوئے سیکرٹریٹ بلڈنگ کے شمالی اور جنوبی بلاک سے گزرتی ہے۔ وجے چوک پر یہ سنسد مارگ کو قطع کرتی ہے جہاں سے بھارتی پارلیمان کو دیکھا جا سکتا ہے۔ اسی سڑک پر بھارت کے اہم سیاسی لیڈروں کے آخری رسوم کو ادا کیا جاتا ہے۔ گاندھی کا پہلا سین یہیں فلمایا گیا تھا۔
نگار خانہ
ترمیم-
راج پتھ پر رجے چوک۔ پس منظر میں سیکرٹریٹ بلڈنگ کو دیکھا جا سکتا ہے۔
-
سیکرٹریٹ بلڈنگ کا شمالی اور جنوبی بلاک کا خوبصورت نظارہ
-
راج پتھ سے سنسد بھون – بھارتی پارلیمان کا نظارہ
-
راج پتھ سے سیکرٹریٹ بلڈنگ کا شمالی بلاک کا نظارہ
-
راج پتھ سے سیکرٹریٹ بلڈنگ کا جنوبی بلاک کا نظارہ
-
راج پتھ سے راشٹرپتی بھون کا نظارہ
-
بھارتیہ بحریہ راج پتھ پر مارچ کرتے ہوئے
-
2018ء میں راج پتھ پر ایک بینڈ کا پروگرام۔
حوالہ جات
ترمیمویکی ذخائر پر راج پتھ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |