ڈاکٹر راغب سرجانی حنفی (1964ء) ایک بلند پایہ مسلمان محقق اور مورخ ہیں۔ اسلامی تاریخ کی سب سے بڑی ویب گاہ قصۃ اسلام (Islam story) کے نگران اعلی ہیں۔ جو دنیا کی پانچ بڑی زبانوں میں اسلامی تاریخ کو پیش کرتی ہے۔ اس کے علاوہ قاہرہ یونیورسٹی کے میڈیکل کالج میں طب کے استاد ہیں۔مصر کے ایک علاقے محلۃ الکبری میں 1964 میں پیدا ہوئے۔[3]

راغب سرجانی
(عربی میں: راغب السرجاني ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
معلومات شخصیت
پیدائشی نام (عربی میں: راغب الحنفي راغب السرجاني ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش سنہ 1964ء (عمر 60–61 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
المحلہ الکبری   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت مصر   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ قاہرہ   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ مصنف ،  واعظ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان عربی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان عربی [2]،  انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت جامعہ قاہرہ   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

تعلیم

ترمیم

1988ء میں جامعہ قاہرہ کے میڈیکل کالج سے امتیازی نمبروں سے پاس ہوئے۔ 1991ء میں قرآن مجید حفظ کیا۔ اس کے بعد جامعہ قاہرہ سے ماسٹر اور1998ء ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ موصوف عالمی اتحاد برائے علمائے مسلمین کے بھی رکن ہیں۔[4]

تصانیف

ترمیم

ان کی اب تک 56 سے زائد تصانیف عربی زبان میں شایع ہو چکی ہیں۔[5] جو متعدد عالمی زبانوں جیسا کہ فرانسیسی، ہسپانوی، پرتگالی، انڈونیشین، چینی، روسی، ترکی اور فارسی میں ترجمہ ہو چکی ہیں۔

چند تصانیف:

اعزازات

ترمیم

2007ء میں سعودی حکومت نے '' نبی رحمت کا تعارف'' کے عنوان سے منعقد ہونے والے مقابلے میں ان کی کتاب'' الرحمۃ فی حیاۃ الرسول '' کو اول آنے پر اعزاز سے نوازا۔

ان کی کتاب'' ماذا قدم المسلمون للعالم'' کو مبارک ایوارڈ[6] نیز انڈونیشیا کی طرف سے 2014ء کی بہترین مترجم کتاب کا ایوارڈ دیا گیا۔ یہ کتاب عنقریب اردو میں ''مسلمانوں نے دنیا کو کیا دیا ''کے عنوان مترجم ہو کر آنے والی ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb166292067 — اخذ شدہ بتاریخ: 31 مارچ 2017 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  2. مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb166292067 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  3. https://www.islamstory.com/ar/cat/619/dr-ragheb-al-sergany-home
  4. https://www.islamstory.com/ar/cat/619/dr-ragheb-al-sergany-home
  5. "آرکائیو کاپی"۔ 2017-03-16 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-04-16
  6. https://www.islamstory.com/