اقراء عزیز (پیدائش : 24 نومبر 1997ء) ایک پاکستانی اداکارہ ہیں۔ انھوں نے 2018ء میں مومِنہ دُرید کی تمثیل سُنو چندا میں اجیہ کا کردار ادا کیا، جس پر انھیں لکس سِجل اعزازات کی جانب سے بہترین بعید نمائی اداکارہ کا تمغا عطا کیا گیا۔ انھیں اُردوُ تمثیلات میں اپنی اداکاری کے باعث ہم ایوارڈز کی جانب سے بھی 2 تمغات موصول کیے اقراء نے اس شعبے میں اپنی رَوِش کا آغاز سٹرس ٹیلینٹ ایجنسی کے زیرِ سایہ ایک تجارتی نمائندہ کی حیثیت سے کیا۔ انھوں نے اپنی اداکاری کا آغاز 2014ء میں ہم ٹی وی کے ڈرامے کسے اپنا کہیں میں ایک معاون کردار سے کیا اور اپنا پہلا مرکزی کردار 2015ء میں ہم ٹی وی کے ڈرامے مقدس میں نبھایا۔ بعد ازاں انھیں اپنی ڈرامے ات مول (2015ء)، دیوانہ (2016ء)، لاج (2016ء)، سوچا نہ تھا (2016ء)، چھوٹی سی زندگی (2016ء)، ناٹک (2016ء)، گستاخ عشق (2017ء)، غیرت (2017ء)، قربان(2017ء)، تعبیر(2018ء) اور رانجھا رانجھا کردی (2018ء) میں اپنی جاندار اداکاری کے باعث ناقابلِ فراموش شہرت حاصل کی۔[5][6]

پیدائش (1997-11-24) 24 نومبر 1997 (عمر 27 برس)[1][2][3]
کراچی، سندھ، پاکستان
قومیتپاکستانی
مادر علمیجامعہ کراچی
پیشہاداکارہ، ماڈل
سالہائے فعالیت2014ء–موجود
شریک حیاتیاسر حسین (2019ء–تاحال)[4]
رشتے دارصدرا عزیز (بہن)

ابتدائی زندگی

ترمیم

اقراء عزیز 24 نومبر 1997ء کو ایک سندھی گھرانے میں عبد العزیز اور آسیہ عزیز کے گھر پیدا ہوئیں۔ اُن کے خاندان میں 3 افراد شامل ہیں یعنی اُن کی والدہ، اُن کی ہمشیرہ اور وہ خود۔[7] کم سنی میں والد کے انتقال کے بعد اُن کی کفالت اُن کی والدہ نے ہی کی۔ انھوں نے کئی جگہوں پر اپنی والدہ کی بے پناہ جد و جہد کی وضاحت بھی کی۔ اقراء عزیز اپنی والدہ کے ساتھ ہی کراچی میں مُقیم ہیں۔[8][9] اُن کے پاس جامعہ کراچی سے تجارت بحقُ الرّوایہ کی ایک نامُکمّل سند بھی موجود ہے جسے وہ تا بہ مقدور جلد از جلد مُکمّل کرنے کی خواہاں ہیں۔[7][10][11]

رَوِش

ترمیم

اقراء عزیز نے تماش کاری میں اپنی رَوِش کا آغاز 14 سال کی عمر میں کیا۔ وہ اپنے ایک انٹرویو میں بیان کرتی ہیں کہ اُن کی والدہ کی شدید خواہش تھی کہ اُن کی بیٹی اداکاری سے قبل اپنی تعلیم مُکمّل کرلے۔ اقراء پہلی بار ایک تجارتی نمائندہ کی صورت میں نظر آئیں اور سٹرس ٹیلنٹ ایجنسی نے انھیں موقع فراہم کیا[7]۔ بعد ازاں ہم ٹی وی کی ڈراماتی تخلیق کار مومنہ درید کو اُن سے التفات ہوا اور انھوں نے اقراء کو اپنا ڈراما کسے اپنا کہیں میں ایک کردار پیش کیا، جس میں انھوں نے دانش تیمور، اریج فاطمہ، شبیر جان اور دیگر تجربہ کار اداکاروں کے ہمراہ کام کیا۔[7][12]

تماش کاری میں اپنی رَوِش جاری رکھتے ہوئے انھوں نے ہم ٹی وی کے ڈرامے مُقدّس میں نور حسن کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کیا جو عدیل رزّاق کے ناول سے ماخوذ تھا۔[13] یہ کردار اُن کی کیریئر میں خاصی پیش رفت کا باعث بنا اور اس کے لیے انھیں ہم ٹی وی کی جانب سے بہترین تماش کاری انگیخت (زن) کا خطاب دیا گیا۔[14] اس کے بَجُز اس ڈراما کو سالانہ لکس اسٹائل ایوارڈز میں بہترین ٹیلی ویژن ڈراما کے تمغے کے لیے بھی نامزد کیا گیا۔ اُسی سال انھوں نے الیاس کشمیری کی ڈراما مول میں بھی ایک مُتوازی-مرکزی کردار ادا کیا۔[13]

2016ء میں انھیں ہم ٹی وی کے ڈرامے سوچا نہ تھا میں مرکزی کرداروں میں پایا گیا- بعد ازاں انھوں نے دیوانہ میں ایک شرارتی جن فلک (شہروز سبزواری) کی دوست مہر سلطانہ (مہرُو) کا کردار ادا کیا۔ اس کے بعد انھوں نے احمد بھٹّی کے ڈرامے کسے چاہوں میں معاون کردار مرینہ زمان اور ایک ڈراما لاج میں منّت چوہدری کا کردار ادا کیا۔ ہم ٹی وی کے ڈرامے چھوٹی سی زندگی میں اداکار شہزاد شیخ سے اُن کے ڈرامے ی ہم آہنگی کو خوب سراہا گیا اور انھیں بہترین تمثیلی جوڑے کے تمغے کے لیے نامزد کیا گیا۔[15][16][16] اسی ڈراما کے باعث انھیں ہم ٹی وی کی جانب سے بہترین اداکارہ کا تمغا بھی موصول ہوا۔[16]

2017ء میں انھوں نے اُردُو 1 کے ڈرامے میں مرکزی کردار اور ہم ٹی وی کے ڈرامے دلِ جانم میں مہمان اداکار کی حیثیت سے کام کیا۔[17] بعد ازاں انھوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے غیرت(ناموسی قتل پر مبنی ڈراما) میں سیّد جبران اور عبدالمُنیب بٹ کے ہمراہ اور ہم ٹی وی کے ڈرامے خاموشی میں زارا نُور عبّاس، عفّان وحید اور بلال خان کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کیے۔[18][19]خاموشی میں انھوں نے ایک مغرُور، لالچی اور مُخالف لڑکی نعیمہ کا کردار ادا کیا۔[20] مینگوباز کے ایک تجزیہ کار لکھتے ہیں کہ، "انھوں نے جس حُسنِ عمل سے نعیمہ کا کردار پیش کیا، تمام ناظرین نعیمہ سے نفرت کرنے پر مجبور ہو گئے۔"[21] انھوں نے ہم ٹی وی کے برائیڈل کوچور ویک میں بھی عائشہ فرید کے ملبوساتی مجموعے کی نمائندگی کی۔[22]

جنوری 2018ء میں انھوں نے حمزہ ملک اور راحت فتح علی خان کے موسیقی منظرے "او جاناں"[23] اور عاصم اظہر کے موسیقی منظرے "جو تو نی ملا" میں کام کیا جو جولائی 2018ء میں شائع ہوئی۔[24][25] اس سے چند ماہ قبل انھوں نے شہزاد شیخ، بلال عبّاس خان اور عُمیر رانا کے ہمراہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے قُربان میں ایک چُلبُلی اور معتمد لڑکی ہیر کا کردار ادا کیا۔[26] رمضان 1440ھ بمُطابق مئی 2018ء میں انھوں نے فرہان سعید کی ہمراہ ہم ٹی وی کے ڈرامے سُنو چندا میں اجیہ نزاکت علی کا کردار ادا کیا جس میں اُن دونوں کو اپنی ڈرامے ی ہم آہنگی کے باعث خوب سراہا گیا۔[27][28] اسی ڈراما کے باعث انھیں لکس سٹائل ایوارڈز کی جانب سے بہترین "بعید نمائی اداکارہ" کا تمغا بھی موصول ہوا۔[29] انھوں نے ہم ٹی وی کے ڈرامے تعبیر میں مرکزی کردار ادا کیا۔ دی ایکسپریس ٹریبیون کے احمد صارم فرماتے ہیں کہ، "اقراء عزیز نے انتہائی کم عمری میں اپنے اداکارانہ جواہر کو ایک خوش حال جیہ سے مُبتذل نعیمہ تک اور ایک مختوب کردار تعبیر تک، مُختلف اقسام کے کرداروں کے ذریعے ثابت کیا ہے۔"[30]

پھر انھیں فائزہ افتخار کی مرقومہ ڈراما رانجھا رانجھا کردی میں دیکھا گیا۔ اُن کے خاکروبین سے مُتعلقہ کردار "نُوری کو ناقدین نے بھی خوب سراہا۔[31] اُن کے دیگر ڈرامای منصوبات میں ہم ٹی وی کے ڈرامے سُنو چندا بھی شامل ہے جو دو مُختلف سلسلوں پر مُشتمل ہے۔ اس کے ہدایت کار احسن طالش اور تخلیق کار مومنہ دُرید ہیں۔[32][33]

ذرائع ابلاغ میں شبیع

ترمیم

اقراء عزیز نے پاکستانی صنعتِ ڈراما میں اپنی حیثیت ایک مرکزی اداکارہ کے طور پر قائم کرلی ہے۔ وہ مُختلف مُذاکراتی تقاریب کی مہمان بھی بن چُکی ہیں۔ انھوں نے اوّلاً 2015ء میں ندا یاسر کے مارننگ شو جاگو پاکستان جاگو میں شرکت فرمائی، پھر 2018ء میں یاسر حُسین کی مُذاکراتی تقریب "دی آفٹرمُون شو" میں مہمان بنیں۔ مئی 2018ء میں سٹرس ٹیلنٹ ایجنسی سے مُعاہدے کے بعد وہ صحافیوں کے سوالات کی نذر ہوگئیں۔[34][35][15]

سٹرس ٹیلنٹ ایجنسی کے سربراہ، فہد حُسین فرماتے ہیں کہ، "اقراء عزیز نے ہم سے مُعاہدہ کیا تھا کہ وہ ہم سے غیر تصدیق شُدہ اشتہارات کی نُمائندگی نہیں کریں گی، جس کے برعکس، انھوں نے ایک اور پی آر ایجنسی سے تعلُّقات استوار کر لیے۔"[34][36][35][37] جواباً انھوں نے ان تمام الزامات سے انکار کرتے ہوئے فرمایا کہ، "فہد نے کبھی مُجھے مُعاہدہ نامے کی نقل فراہم نہ کی اور اس کے علاوہ وہ کئی مہینوں سے میرے مُعاوضوں کی ادائیگی میں بھی تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔"[38][39][40][41] بعد ازاں اُن دونوں کے وُکلاء نے یہ تنازع حل کر دیا، جس پر اُن دونوں نے کہا کہ،

“ہم اپنے وُکلاء کے مشکُور ہیں، جنہوں نے ہمارے مابین تناقصِ ربط اور غلط فہمی کے سبب پیدا ہونے والے تنازعات کو ہمارے درمیان میں ثالثہ کرکے حل کردیا۔ اور اب ہم نے باہنی رضامندی سے مُستقبل میں دوبارہ ایک ساتھ کام کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔”[42]

ستمبر 2018ء میں انھیں ہم اسٹائل ایوارڈز کی جانب سے "سجیلی ترین اداکارہ" کا تمغا عطا کیا گیا۔[43] وہ 7 اپ، نیسلے اور کیڈبری سمیت کئی تجارتی کاروانوں کی سفیر بھی ہیں۔ نومبر 2018ء میں ماڈل حسنین لہری کے ہمراہ پاکستان میں اوپو اے 7 کی تشہیر میں شرکت کی اور اس کاروان کی بھی سفیر رہیں۔[44] رانجھا رانجھا کردی اور سُنو چندا کی کامیابی کے بعد ناقدین نے انھیں صنعتِ ڈراماِ پاکستان کی سب سے مُتاثر کُن اداکارہ کا خطاب عطا کیا۔[45]

ذاتی زندگی

ترمیم

اُن کی والدہ پاکستان میں کریم کی پہلی خاتُون گاڑی بان ہیں۔ اُن کی بڑی بہن صدرہ عزیز پیشے کے اعتبار سے ایک اُستانی ہیں۔ب7 جولائی 2019ء کو اٹّھارہویں سالانہ لکس سجل اعزازات ہجدَہُم کی تقریب کے دوران میں اداکار یاسر حُسین سے اپنی باقاعدہ منگنی کا اعلان کر دیا اور 28 دسمبر 2019ء کو وہ دونوں نِکاح کے رشتے میں مُنسلک ہو گئے۔

تمثیلات

ترمیم

ٹیلی ویژن

ترمیم
سال اسماء کردار اختتامیہ
2014ء کسے اپنا کہیں شانزے
2015ء مُقدّس مُقدّس
2015ء مول سجل بہترین ڈرامای انگیخت (زن)[15]
2016ء سوچا نہ تھا شفق
2016ء دیوانہ مہر سُلطانہ
2016ء کسے چاہوں مرینہ زمان
2016ء لاج منّت
2016ء تا 2017ء چھوٹی سی زندگی امینہ
2016ء ناٹک شفق
2017ء جُدائی زُنیرہ (زُونی) ٹیلی فلم
2017ء گستاخ عشق نجف
2017ء دلِ جانم سمیرہ مہمان اداکار
2017ء غیرت صباء
2017ء خاموشی نعیمہ صابر
‌ 2017ء قُربان ہیر
2018ء سُنو چندا جیا [30]
2018ء تعبیر تعبیر
2018ء تا 2019ء رانجھا رانجھا کردی نُور بانو (نُوری) [46]
2019ء جھُوٹی TBA تخلیق جاری ہے[47]
2019ء میرا ٹیڑھا یار TBA شائع ہو چُکا[48]

موسیقی منظر

ترمیم
سال گیت فنکار اختتامیہ
2018ء "او جاناں" راحت فتح علی خان، حمزہ ملک [23]
2018ء "جو تُو نہ ملا" عاصم اظہر [24]

تمغات میں نامزدگی

ترمیم
سال ڈراما تمغا زمرہ انجام Ref
2016ء مول ہم اعزازات بہترین ٹیلی ویژن انگیخت اداکارہ فاتح [15]
2016ء ہم اعزازات بہترین معاون اداکارہ نامزد [15]
2017ء چھوٹی سی زندگی ہم اعزازات بہترین اداکارہ مشہور نامزد [49]
2017ء ہم اعزازات بہترین ٹی وی جوڑا ہمراہ شہزاد شیخ نامزد [49]
2018ء None ہم سجل اعزازات سجیلی ترین اداکارہ فاتح [43]
2019ء سُنو چندا لکس سجل اعزازات بہترین ٹی وی اداکارہ – ناظرین فاتح [29]
2019ء لکس اسٹائل اعزاز بہترین ٹی وی اداکارہ – ناقدین فاتح [29]
2019ء ہم اعزازات بہترین اداکارہ نامزد [50]
2019ء ہم اعزازات بہترین ٹی وی جوڑا ہمراہ فرہان سعید نامزد [50]
2019ء تعبیر بہترین اداکارہ نامزد [50]
2019ء ہم اعزازات بہترین ٹی وی جوڑا ہمراہ شہزاد شیخ نامزد [50]

حوالہ جات

ترمیم
  1. Madeeha Syed (12 اگست 2018)۔ "The icon interview: will the real Iqra Aziz please stand up?"۔ Dawn۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مارچ 2019 
  2. "I've turned 20 not 21"" (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اکتوبر 2018 
  3. "Iqra Aziz and Yasir Hussain celebrated their birthdays together last night"۔ Daily Pakistan Global (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 دسمبر 2018 
  4. "Iqra Aziz eyes good script for silver screen debut"۔ دنیا نیوز (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اکتوبر 2018 
  5. "Women need to respect other women: Iqra Aziz – Daily Times"۔ Daily Times (بزبان انگریزی)۔ 2018-07-19۔ 18 اکتوبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اکتوبر 2018 
  6. ^ ا ب پ ت Madeeha Syed (2018-08-12)۔ "I love that Suno Chanda united families, says Iqra Aziz"۔ Dawn (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اکتوبر 2018 
  7. "Daughter of a Careem driver"۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 اکتوبر 2018 
  8. "Daughter of the first female Careem driver – Iqra Aziz"۔ Good Times 
  9. "The fierce actor | TNS – The News on Sunday"۔ The News International (بزبان انگریزی)۔ 22 نومبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 نومبر 2018 
  10. "Iqra Aziz's Transformation Pictures And Our Haww Hayee"۔ دنیا نیوز (بزبان انگریزی)۔ 2018-06-27۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 نومبر 2018 
  11. "Kinetic Iqra underlines team work as the key to success"۔ Gulf Times (بزبان عربی)۔ 2018-08-29۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 نومبر 2018 
  12. ^ ا ب Buraq Shabbir۔ "TV actors we want to see in cinema"۔ دی نیوز (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 اپریل 2018 
  13. "Lux Style Awards 2016 nominations revealed at star-studded event | The Express Tribune"۔ The Express Tribune (بزبان انگریزی)۔ 2016-05-31۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 جولا‎ئی 2018 
  14. ^ ا ب پ ت ٹ "TV actor Iqra Aziz served with legal notice"۔ پاکستان ٹوڈے (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اکتوبر 2018 
  15. ^ ا ب پ "Hum Awards 2017 reveals nominations"۔ The Nation (بزبان انگریزی)۔ 2017-04-09۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 جولا‎ئی 2018 
  16. Saira Khan (2017-06-13)۔ "Zahid Ahmed and Iqra Aziz will star together in 'Gustakh Ishq'"۔ HIP (بزبان انگریزی)۔ 27 جولا‎ئی 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 اپریل 2018 
  17. Yusra Jabeen (2017-07-24)۔ "TV drama Ghairat explores the aftermath of an honour killing"۔ Dawn (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 جولا‎ئی 2018 
  18. "Bilal Khan on his upcoming play Khamoshi, starring Zara Noor and Iqra Aziz"۔ دی نیوز (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 جولا‎ئی 2018 
  19. Instep Desk۔ "Women and the art of playing negative roles on TV"۔ The News International (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 دسمبر 2018 
  20. "Here's Why Naeema From Drama "Khamoshi" Is THE Most Hated Character Of 2018"۔ MangoBaaz (بزبان انگریزی)۔ 2018-05-16۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اکتوبر 2018 
  21. "Demesne Couture steals the show on PHBCW Day 2"۔ پاکستان ٹوڈے (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 اکتوبر 2018 
  22. ^ ا ب "Hamza Malik, Iqra Aziz's mesmerizing clips from 'O Jaana' will melt your heart"۔ روزنامہ پاکستان (بزبان انگریزی)۔ 17 اکتوبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اکتوبر 2018 
  23. ^ ا ب "Iqra Aziz ، Asim Azhar coming up with something very exciting!"۔ روزنامہ پاکستان (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اکتوبر 2018 
  24. "Karan Johar loves Asim Azhar's new song"۔ www.pakistantoday.com.pk (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 نومبر 2018 
  25. "'Qurbaan' Drama Gets a Release Date"۔ روزنامہ پاکستان (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 جولا‎ئی 2018 
  26. "7 game changers of 2018 that revolutionised Pakistan's drama industry"۔ The Express Tribune (بزبان انگریزی)۔ 05 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 دسمبر 2018 
  27. "'Suno Chanda' is a Ramadan hit in Pakistan"۔ Gulf News (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 دسمبر 2018 
  28. ^ ا ب پ "Who won at the mega Lux Style Awards 2019?"۔ The News International (بزبان انگریزی)۔ 2019-07-08۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 جولا‎ئی 2019 
  29. ^ ا ب "I didn't expect such a massive response to 'Suno Chanda': Iqra Aziz | The Express Tribune"۔ دی ایکسپریس ٹریبیون (بزبان انگریزی)۔ 2018-07-04۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 جولا‎ئی 2018 
  30. "Iqra Aziz returns to TV with spunky role"۔ Gulf News (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 نومبر 2018 
  31. "'Suno Chanda' sequel in works, confirms Iqra Aziz | The Express Tribune"۔ دی ایکسپریس ٹریبیون (بزبان انگریزی)۔ 2018-08-06۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 اگست 2018 
  32. "'Suno Chanda' is returning for a second season"۔ Daily Times (بزبان انگریزی)۔ 2018-08-07۔ 12 اپریل 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 دسمبر 2018 
  33. ^ ا ب "Actress Iqra Aziz served with a legal notice from her talent agency"۔ Business Recorder 
  34. ^ ا ب "Actress Iqra Aziz in trouble after getting a legal notice"۔ Daily Pakistan Global (بزبان انگریزی)۔ 07 نومبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 نومبر 2018 
  35. "Iqra Aziz's legal woes take an ugly turn"۔ www.pakistantoday.com.pk (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 نومبر 2018 
  36. "Iqra Aziz gets legal notice for allegedly breaching contract | The Express Tribune"۔ The Express Tribune (بزبان انگریزی)۔ 2018-05-07۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 نومبر 2018 
  37. "Iqra Aziz denies allegations made by Fahad Hussain | The Express Tribune"۔ The Express Tribune (بزبان انگریزی)۔ 2018-05-10۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 نومبر 2018 
  38. "Iqra Aziz denies all allegations made by 'Citrus Talent' agency"۔ Daily Pakistan Global (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 نومبر 2018 
  39. "Iqra Aziz and Fahad Hussain settle dispute involving breach of contract"۔ www.pakistantoday.com.pk (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 نومبر 2018 
  40. "Iqra Aziz, Fahad Hussain fued resolved – Daily Times"۔ Daily Times (بزبان انگریزی)۔ 2018-05-29۔ 07 نومبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 نومبر 2018 
  41. "Iqra Aziz, Fahad Hussain resolve issue of alleged breach of contract | The Express Tribune"۔ The Express Tribune (بزبان انگریزی)۔ 2018-05-28۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 نومبر 2018 
  42. ^ ا ب "Hum style Awards 2018"۔ Daily Times (بزبان انگریزی)۔ 2018-09-06۔ 06 ستمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 ستمبر 2018 
  43. Sponsor (2018-11-20)۔ "This campaign pairs up Iqra Aziz and Hasnan Lehri on screen for the first time ever"۔ DAWN (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 نومبر 2018 
  44. Instep (2019-03-10)۔ "Inspirational female characters on television"۔ TNS – The News on Sunday (بزبان انگریزی)۔ 17 مارچ 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مارچ 2019 
  45. "Ranjha Ranjha Kardi to go on air from today"۔ The Nation (بزبان انگریزی)۔ 2018-11-02۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 نومبر 2018 
  46. Irfan Ul Haq (2019-07-06)۔ "Ahmed Ali Butt and Iqra Aziz will be seen together for the first time in Jhooti"۔ DAWN (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 ستمبر 2019 
  47. sidra (2019-09-19)۔ "Iqra Aziz and Ahmad Ali Akbar's Poster made Fans Curious"۔ Reviewit (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 ستمبر 2019 
  48. ^ ا ب "Hum Awards 2017 reveals nominations"۔ دی نیشن (پاکستان) (بزبان انگریزی)۔ 2017-04-09۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مئی 2018 
  49. ^ ا ب پ ت "IQRA AZIZ🇵🇰 on Instagram: "Allah tera Shukriya🌺 @humtvpakistanofficial 🌟""۔ Instagram (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جولا‎ئی 2019