ربیعہ بن اکثم
ربیعہ بن اکثم غزوہ بدر میں مہاجر صحابی کی حیثیت میں شرکت کا امتیازحاصل ہے۔
ربیعہ بن اکثم | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
مقام پیدائش | مکہ |
عسکری خدمات | |
لڑائیاں اور جنگیں | غزوۂ بدر ، غزوہ احد ، غزوہ خندق ، غزوہ خیبر |
درستی - ترمیم |
نام ونسب
ترمیمربیعہ نام، ابوزید کنیت، نسب نامہ یہ ہے،ربیعہ بن اکثم بن سنجرہ بن عمرو بن بکیر ابن عامر بن غنم بن دودان بن اسد بن خذیمہ اسدی۔بنوامیہ بن عبد شمس بن عبد مناف کے حلیف تھے۔
اسلام و ہجرت
ترمیمغزوہ بدر سے پہلے مشرف باسلام ہوئے، اسلام کے بعد ہجرت کرکے مدینہ گئے۔[1]
شہادت
ترمیمغزوہ بدر کے بعد کی تمام مہموں ،غزوہ احد ،غزوہ خندق اور حدیبیہ وغیرہ میں آنحضرت ﷺ کے ہمرکاب رہے اور 7ھ غزوہ خیبر میں قلعہ فطاۃ پر حارث یہودی کے ہاتھوں سے جام شہادت پیا اس وقت ان کی عمر 37 سال تھی۔[2][3]