راشمیکا مندنہ
راشمیکا مندنہ (کنّڑا:ರಶ್ಮಿಕಾ ಮಂದಣ್، انگریزی :Rashmika Mandanna ، پیدائش 5 اپریل 1996) بھارت کی ایک ماڈل اور اداکارہ ہے جو زیادہ تر کنّڑا اور تیلگو زبان کی فلموں میں کام کرتی ہے۔ انھوں نے ایک کامیاب ترین فلم کرک پارٹی سے اپنے فنی سفر کی شروعات کی اور اسی فلم سے دیکھتے ہی دیکھتے وہ جنوبی ہند کے سینیما کی ایک مشہور اور مہنگی ترین اداکارہ بن گئی۔ انھوں نے کئی اعزاز بھی جیتے ہیں۔ اسے کنڑا کی فلمی صنعت اور ذرائع ابلاغ میں “کنّڑا کی دھڑکن“ کہا جاتا ہے۔[3][4][5] بنگلور ٹائمز نے اسے 2017 کی 30 مشہور، معروف اور مذکور ترین خواتین میں سے پہلے نمبر پر رکھا ہے۔[6] وہ ٹالی وڈ کی ان معدودے چند کامیاب ترین اداکاراؤں میں سے ایک ہے جنھوں نے بہت ہی کم وقت میں سو کروڑ روپے کے کلب تک رسائی حاصل کر لی۔ [7]
راشمیکا مندنہ | |
---|---|
راشمیکا 2022ء میں
| |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | [1] وراج پیٹ، کرناٹک، بھارت |
5 اپریل 1996
رہائش | بنگلور، کرناٹک، بھارت |
شہریت | بھارت |
آنکھوں کا رنگ | گہرا بھورا |
بالوں کا رنگ | سیاہ |
قد | 1.68 میٹر |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکارہ، فیشن ماڈل |
پیشہ ورانہ زبان | کنڑ زبان ، ہندی |
دور فعالیت | 2016ء تا حال |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
راشمیکا نے 2018 میں اپنی پہلی تیلگو فلم ایک رومانوی ڈراما فلم چلو کی جو باکس آفس پر کاروباری لحاظ سے ایک کامیاب ترین فلم ثابت ہوئی۔[8]
ابتدائی اور ذاتی زندگی
ترمیمراشمیکا 5 اپریل 1996 کو بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع کوداگو کے ایک قصبے ویراجپیت میں پیدا ہوئی۔ وہ اپنے والدین مدن مندنہ اور سُمن مندنہ کی سب سے بڑی بیٹی ہے۔اس ایک چھوٹی بہن شِمن مندنہ ہے جو ابھی کوڈاگو کے پرائمری اسکول میں زیر تعلیم ہے۔ اور ایک بڑا بھائی جو سن انسٹی ٹیوٹ وزاگ میں اے جی بی ایس سی کر رہا ہے۔[9][10] راشمیکا نے ابتدائی تعلیم کُورگ پبلک اسکول سے حاصل کی اور پھر میسور یونیورسٹی آف کامرس اینڈ آرٹس میں جانے سے پہلے اس نے ایم ایس کالج آف آرٹس سے انگریزی ادب، نفسیات اور صحافت میں بیچلر ڈگریاں حاصل کیں۔ پڑھائی کے ساتھ ساتھ وہ ماڈلنگ بھی کرتی رہی اور بہت سے اشتہارات میں جلوہ گر ہوئی۔[11]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Rashmika Mandanna: Movies, Photos, Videos, News & Biography - eTimes"۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-09
- ↑ "Meet Kirik Party Rashmika's Sister Who Is Cuter Than Her!!!!!"۔ naadle۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-09
- ↑ "A reel Virajpet beauty"۔ Deccanchronicle.com۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-01-22
- ↑ "The Belageddu song from Kirik Party had you dubbed as the 'Karnataka Crush'. Your reaction to that?"۔ timesofindia۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-09
- ↑ "List of Top 10 Highest Paid Kannada Actresses"۔ filmybyte.com۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-09
- ↑ Rashmika Mandanna is the Bangalore Times Most Desirable Woman 2017 - https://timesofindia.indiatimes.com/entertainment/kannada/movies/news/rashmika-mandanna-is-the-bangalore-times-most-desirable-woman-2017/articleshow/63129397.cms
- ↑ "Rashmika Mandanna lands in crorepati club"۔ newindianexpress۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-09
- ↑ Chalo week 1 box office collection: Naga Shourya's film becomes a superhit in just 7 days https://www.ibtimes.co.in/chalo-week-1-box-office-collection-naga-shouryas-film-becomes-superhit-just-7-days-760085
- ↑ A. Sharadhaa (21 دسمبر 2016)۔ "Rashmika mandanna says it's all luck by chance"۔ The New Indian Express۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-03-31
- ↑ "This Coorg lass who is all set to make her debut with Kirik Party, chats about her journey so far."۔ www.deccanchronicle.com۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-09
- ↑ "Rakshit, Rashmika get engaged in Virajpet"۔ deccanherald۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-10