رشید ملک
رشید ملک (پیدائش: 1924ء - وفات: 20 فروری، 2007ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز ادیب، محقق، مترجم، موسیقی کی تاریخ کے ماہر تھے۔
رشید ملک | |
---|---|
پیدائش | 1924ء گجرات، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان) |
وفات | فروری 20، 2007 پاکستان | ء
قلمی نام | رشید ملک |
پیشہ | ادیب، محقق، مترجم، موسیقی کی تاریخ کے ماہر |
زبان | اردو |
نسل | پنجابی |
شہریت | پاکستانی |
اصناف | علم موسیقی، ترجمہ، تحقیق |
نمایاں کام | امیر خسرو کا علم موسیقی اور دوسرے مقالات جرائم اور مجرم موسیقی کے فارسی مآخذ مسائل موسیقی اور راگ درپن |
اہم اعزازات | صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی |
حالات زندگی
ترمیمرشید ملک 1924ء کو گجرات، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان) میں پیدا ہوئے[1][2]۔ انھوں نے تمام عمر پولیس کے محکمے میں گزاری۔ انھوں نے موسیقی کے موضوع پر کئی بے حد اہم کتابیں تحریر کیں جن میں امیر خسرو کا علم موسیقی اور دوسرے مقالات، موسیقی کے فارسی مآخذ، مسائل موسیقی اور راگ درپن شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انھوں نے جرائم اور مجرم اور انڈالوجی کے نام سے بھی دو کتابیں تحریر کیں۔ انھوں نے پرکاش پنڈت کی دو کتابیں پنجابی سنچری اور بیانڈ پنجاب کے اردو تراجم پنجاب کے سو سال اور بیرون پنجاب کے نام سے کیے۔[1]
تصانیف
ترمیم- امیر خسرو کا علم موسیقی اور دوسرے مقالات
- موسیقی کے فارسی مآخذ
- مسائل موسیقی اور راگ درپن
- جرائم اور مجرم
- انڈالوجی
- پنجاب کے سو سال (ترجمہ)* بیرون پنجاب (ترجمہ)
اعزازات
ترمیمحکومت پاکستان نے رشید ملک کی خدمات کے اعتراف کے طور پر 14 اگست، 2007ء میں انھیں بعد از مرگ صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی کا اعزاز عطا کیا۔[1]
وفات
ترمیمرشید ملک 20 فروری، 2007ء کو لاہور، پاکستان میں وفات پا گئے۔ وہ لاہور میں گلبرگ کے قبرستان میں سپردِ خاک ہیں۔[1][2]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ ت ص 982، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء
- ^ ا ب رشید ملک، سوانح و تصانیف ویب، پاکستان