رفیق غزنوی

پاکستانی گلوکار، فلمی موسیقار، اداکار

رفیق غزنوی (انگریزی: Rafiq Ghaznavi) (پیدائش: 1907ء — وفات: 2 مارچ 1974ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے برِ صغیر پاک ہند کے نامور فلمی موسیقار، اداکار اور گلوکار تھے۔

رفیق غزنوی
معلومات شخصیت
پیدائش 1907ء
راولپنڈی، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان)
وفات مارچ 2، 1974(1974-03-02)ء
کراچی، پاکستان
قومیت پاکستان کا پرچمپاکستانی
زوجہ انوری بیگم
عملی زندگی
تعليم بی اے
مادر علمی گورڈن کالج راولپنڈی
پیشہ اداکار ،  نغمہ ساز ،  گلو کار ،  فلم اداکار [1]،  فلم ہدایت کار [1]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ شہرت فلمی موسیقی، اداکاری، گلوکاری
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حالات زندگی

ترمیم

رفیق غزنوی 1907ء کو راولپنڈی، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان) میں پیدا ہوئے [2][3]۔ انھوں نے گورڈن کالج راولپنڈی سے گریجویشن کیا۔ انھوں نے استاد عبد العزیز خان صاحب سے موسیقی کے اسرار سیکھے، موسیقی سے ان کا شغف اتنا بڑھا کہ موسیقی کے کسی گھرانے سے تعلق نہ ہونے کے باوجود ان کا شمار برصغیر کے صف اول کے موسیقاروں میں ہوا۔[2]

رفیق غزنوی نے اپنے فلمی کیریر کا آغاز اداکاری سے کیا۔ انھوں نے لاہور میں بننے والی پہلی ناطق فلم ہیر رانجھا میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ انھوں نے اس فلم کی موسیقی بھی ترتیب دی تھی اور اپنے اوپر فلم بند ہونے والے تمام نغمات بھی خود گائے تھے۔ بعد ازاں رفیق غزنوی دہلی چلے گئے جہاں وہ آل انڈیا ریڈیو سے وابستہ ہو گئے۔ بعد ازاں وہ بمبئی منتقل ہوئے جہاں انھوں نے فلم پونرملن، لیلیٰ مجنوں اور سکندر سمیت کئی فلموں کی موسیقی ترتیب دی۔ ہالی وڈ کی ایک مشہور فلم تھیف آف بغداد میں بھی ان کی موسیقی استعمال کی گئی۔تقسیم ہند کے بعد وہ کراچی میں منتقل ہو گئے اور ریڈیو پاکستان سے وابستہ ہوئے۔ وہ اس کمیٹی کے رکن تھے جس نے پاکستان کے قومی ترانے کی دھن منظور کی تھی مگر بعد ازاں ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل زیڈ اے بخاری سے اختلافات کے باعث انھوں نے ریڈیو پاکستان سے علیحدگی اختیار کرلی۔[2]

رفیق غزنوی نے برصغیر کی تقسیم سے قبل بڑا عروج دیکھا۔ مگر تقسیم ہند کے بعد اپنی زندگی کا بڑا حصہ ایک غیر تخلیقی فنکار کی حیثیت سے بسر کیے۔[2]

پاکستان اور بھارت کی معروف اداکارہ سلمیٰ آغا، رفیق غزنوی کی نواسی ہیں۔ جب کہ معروف فلمی ہدایت کار ضیا سرحدی ان کے داماد تھے اور یوں خیام سرحدی بھی ان کے نواسے ہوتے ہیں۔[2]

وفات

ترمیم

رفیق غزنوی 2 مارچ، 1974ء کو کراچی، پاکستان میں وفات پاگئے۔[2][3]

حوالہ جات

ترمیم
  1. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://www.imdb.com/name/nm0315580/
  2. ^ ا ب پ ت ٹ ث ص 389، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء
  3. ^ ا ب رفیق غزنوی، سوانح و تصانیف ویب، پاکستان