روبرٹو باجیو (پیدائش: 18 فروری 1967ء) اٹلی کے سابق فٹ بالر ہیں جو 1990ء کی دہائی میں دنیا کے مقبول ترین کھلاڑی تھے۔ انھوں نے تین عالمی کپ میں ملک کی نمائندگی کی اور اٹلی کے واحد کھلاڑی ہیں جنھوں نے تین عالمی کپ میں گول اسکور کیے۔ وہ 1994ء کے عالمی کپ کے بہترین اطالوی کھلاڑی تھے جس میں ان کی کارکردگی کی بدولت اٹلی عالمی کپ کے فائنل تک پہنچا جہاں برازیل کے خلاف پنالٹی شوٹ آؤٹ کے مرحلے میں اُن کی جانب سے گول ضائع کرنے سے اٹلی عالمی کپ سے محروم ہو گیا۔ انھوں نے 1993ء میں یورپی فٹ بالر آف دی ایئر اور فیفا ورلڈ پلیئر آف دی ایئر کے اعزازات جیتے۔

روبرٹو باجیو
(اطالوی میں: Roberto Baggio ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

شخصی معلومات
پیدائش 18 فروری 1967ء (57 سال)[1][2][3][4]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت اطالیہ   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قد
وزن
عملی زندگی
ٹیم
جووینٹیس (1990–1995)
فیئورینٹینا ایف سی (1985–1990)
انٹر میلان (1998–2000)[5]
اے سی میلان (1995–1997)
اطالیہ قومی فٹ بال ٹیم (1988–2004)  ویکی ڈیٹا پر (P54) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیلنے کا مقام فارورڈ   ویکی ڈیٹا پر (P413) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شرکت 1994 فیفا عالمی کپ
1998 فیفا عالمی کپ
1990 فیفا عالمی کپ   ویکی ڈیٹا پر (P1344) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ایسوسی ایشن فٹ بال کھلاڑی   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیل ایسوسی ایشن فٹ بال   ویکی ڈیٹا پر (P641) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیل کا ملک اطالیہ   ویکی ڈیٹا پر (P1532) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات

انھوں نے اٹلی کی جانب سے کل 56 میچ کھیلے جن میں 27 گول کیے۔ وہ اٹلی کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑیوں میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ اپنے کیریئر کے دوران انھوں نے تین عالمی کپ (1990ء، 1994ء، 1998ء) میں شرکت کی جس میں انھوں نے9 گول کیے۔

باجیو پیدائشی کیتھولک مسیحی تھے لیکن بعد ازاں انھوں نے بدھ مذہب اختیار کر لیا تھا۔

  1. دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Roberto-Baggio — بنام: Roberto Baggio — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017 — عنوان : Encyclopædia Britannica
  2. Transfermarkt player ID: https://www.transfermarkt.com/-/profil/spieler/4153 — بنام: Roberto Baggio — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  3. Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/baggio-roberto — بنام: Roberto Baggio
  4. BDFA player ID: https://bdfa.com.ar/jugador.asp?codigo=46918 — بنام: ROBERTO BAGGIO
  5. http://biografieonline.it/biografia.htm?BioID=25&biografia=Roberto+Baggio