رچا پالود
رچا پلّود (انگریزی: Richa Pallod) (ولادت: 30 اگست 1980) ایک بھارتی فلمی اداکارہ اور ماڈل ہیں جنھوں نے ہندی، تیلگو، تمل، کنڑ اور ملیالم زبان کی فلموں میں کام کیا ہے۔[2]لمحے (1991) میں بطور بچہ اداکار کی حیثیت سے کام کرنے کے بعد ، وہ تیلگو میں فلم نووی کاولی (2000) سے فلمی زندگی کا آغاز کیا۔ اس فلم میں ان کی اداکاری کے لیے فلم فیئر اعزاز برائے بہترین تیلگو اداکارہ حاصل کیا۔ انھوں نے متعدد ہندی فلموں میں کام کیا ہے جن میں ان کی سب سے زیادہ مشہور فلم نیل' این 'نکی (2005) ہے جس کو یشراج فلمز 'نے پروڈیوس کیا۔ انھوں نے تمل فلموں شاہجہان (2001) اور انککم اینکم (2006) میں ان کے کردار کے لیے جانا جاتا ہے جبکہ وہ کنڑ اور ملیالم زبان کی فلموں میں بھی نمایاں ہو چکی ہیں۔
رچا پالود | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | بنگلور، بھارت |
اگست 30, 1980
شہریت | بھارت |
عملی زندگی | |
پیشہ | ماڈل، اداکارہ، صوتی اداکارہ |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی ، ملیالم |
شعبۂ عمل | اداکاری [1]، ڈبنگ [1] |
اعزازات | |
فلم فیئر اعزاز جنوبی |
|
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
پیشہ وارانہ زندگی
ترمیمرچا پالود نے فلم لمحے (1991) میں بطور بچہ فنکار کام کیا تھا۔ اس فلم میں ان کا کردار صرف ایک منٹ کا تھا اور پھر اس کے بعد انھوں نے فلم پردیس (1997) میں کام کیا۔ انھوں نے 16 سال کی عمر میں ماڈلنگ کا آغاز کیا ، پانچ سو سے زیادہ اشتہاروں میں کام کیا ہے اور فالگونی پاٹھک کی میوزک ویڈیو "یاد پییا کی آنے لگی" اور "پیا سے مل کر آئے نین" میں نظر آئیں۔[3]
رچا پالود نے تیلگو میں فلم نووی کاولی (2000) سے فلمی زندگی کا آغاز کیا۔ فلم میں اداکاری کے لیے انھیں فلم فیئر اعزاز برائے بہترین تیلگو اداکارہ سے نوازا گیا۔ [4][5]
2002 میں روی شنکر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کچھ تم کہو کچھ ہم کہیں میں انھوں نے منگلا کا کردار ادا کیا ہے ۔ اس فلم میں ان کے ساتھ اداکار فردین خان نے کام کیا ہے۔ یہ فلم کامیابی حاصل نہ کر سکی۔کامیابی نہ ملنے پر رچا نے کہا کہ فلم کی اشہاری ٹھیک سے نہیں کی گئی تھی ۔ بعد میں رچا نے کنڑ فلم چیپل اور جوٹاٹا میں اداکاری کی اور یہ بھی ایک ناکامیاب فلم تھی۔ [6]
متعلقہ روابط
ترمیمحوالہ جات
ترمیمویکی ذخائر پر رچا پالود سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=xx0184177 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 نومبر 2022
- ↑ انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Richa Pallod"
- ↑ The Sunday Tribune – Spectrum. Tribuneindia.com (22 اگست 2004). اخذ شدہ14 اپریل 2012.
- ↑ "Glitzy Filmfare awards nite in Hyderabad"۔ دی ٹائمز آف انڈیا
- ↑ "Vishnuvardhan, Sudharani win Filmfare awards"۔ دی ٹائمز آف انڈیا
- ↑ MLN (30 اگست 2009)۔ "Richa and R.P. in Kannada film"۔ دی ہندو۔ Chennai, India۔ 01 ستمبر 2004 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 فروری 2010