ریاست باونی ہندوستان کے برطانوی عہد استعمار کی ایک چھوٹی سند نوابی ریاست تھی۔[2] یہ ریاست بندیلکھنڈ ایجنسی کی ریاستوں میں تنہا مسلم ریاست تھی۔ اس کے حکمران کو برطانوی راج میں گیارہ توپوں کی سلامی دی جاتی تھی۔ باونی ریاست کے شاہی خاندان کا دعویٰ ہے کہ وہ حیدرآباد دکن کے آصف جاہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور اس لحاظ سے ان کا سلسلہ نسب پہلے اسلامی خلیفہ ابو بکر صدیق سے جا ملتا ہے۔[3]

ریاست باونی
बावनी रियासत / باونی ریاست
1784–1948
Flag of باونی
Flag

Baoni State (کدورا) معجم سلطانی ہند میں
رقبہ 
• 1901
313 کلومیٹر2 (121 مربع میل)
آبادی 
• 1901
19780
تاریخ
تاریخ 
• 
1784
• 
1948
ماقبل
مابعد
Maratha Empire
ہندوستان
معجم سلطانی ہند[1]

ریاست باونی اترپردیش کے بیتوا، جمنا دو آبے میں قائم تھی اور اس کا پایہ تخت کدورا میں واقع تھا۔ ریاست کی سرحدیں شمال میں ضلع کاؤنپور سے، مغرب میں ضلع جالون سے اور مشرق مں ہمیرپور سے ملتی تھیں۔ نیز جنوب مشرق میں کچھ حصے ریاست بیری سے بھی متصل تھے۔[4] لفظ "باونی" ہندوستانی زبان کے لفظ باون (52) سے نکلا ہے۔[5] اسے باونی کہنے کی وجہ یہ تھی کہ جب اس ریاست کو سند دی گئی تو اس وقت اس کے رقبے میں کل باون گاؤں تھے۔ سنہ 1901ء میں ریاست باؤنی کی مجموعی آبادی 19780 نفوس پر مشتمل تھی جس میں ستاسی فیصد ہندو اور بارہ فیصد مسلمان تھے۔[4]

تاریخ

ترمیم

ریاست باونی کو سنہ 1784ء میں عماد الدین و الملک غازی خان نے قائم کیا تھا جن کا نظام حیدرآباد کے آصف جاہی شاہی سلسلہ کی ایک شاخ سے تعلق تھا، عماد الدین مغلیہ سلطنت میں وزیر تھے۔ انھوں نے مرہٹہ پیشوا سے معاملہ کرکے کالپی کے قریب باون گاؤں پر مشتمل جاگیر حاصل کی تھی۔ سنہ 1806ء میں مرہٹہ سلطنت کی شکست کے بعد ریاست باونی برطانیہ کے زیر تسلط آگئی۔ سنہ 1815ء کے بعد ریاست کا پایہ تخت کالپی سے کدورا منتقل ہو گیا۔[6]

ریاست کے آخری تاج دار محمد الحسن مشتاق نے 15 اگست 1947ء کو بھارت ڈومینین میں انضمام کے معاہدے پر دستخط کیے لیکن 2 اپریل 1948ء کو ریاست کے وندھے پردیش میں شامل ہونے تک حکمران رہے اور بعد ازاں 31 دسمبر 1949ء تک صدر ریاست کی حیثیت سے ان کا عہدہ باقی رہا۔[7]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Hunter, Sir William Wilson; Trübner & Co., London 1885
  2. Buyers, Christoper۔ "Baoni"۔ The Royal Ark۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-04-12
  3. Hunter، Sir William Hunter؛ Cotton، James Sutherland؛ Burn، Richard؛ Meyer، William Stevenson (1908)۔ The Imperial Gazetteer of India۔ Oxford: Great Britain India Office, Clarendon Press
  4. ^ ا ب mperial Gazetteer of India, v. 6, p. 414.
  5. The Baoni State
  6. Baoni II, The Royal Ark
  7. "Baoni Princely State (11 gun salute)"۔ 2018-04-23 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-05-21

بیرونی روابط

ترمیم

25°59′N 79°51′E / 25.98°N 79.85°E / 25.98; 79.85