ریما خان
ریما خان یا سمینہ خان (ولادت: 27 اکتوبر 1971ء) جن کو ریما کے نام سے جانا جاتا ہے، ایک پاکستانی اداکارہ، ٹیلی وژن کی میزبان اور سابقہ منچ رقاصہ، ہدایت کارہ اور پروڈیوسر ہیں۔ ریما خان 1990ء کی دہائی کے دوران پاکستان کی مشہور فلمی اداکاراؤں میں سے ایک تھیں۔[3] ریما نے 1990ء میں فلمی دنیا میں قدم رکھا اور اپنی پہلی فلم کے بعد سے وہ 200 سے زیادہ فلموں میں نظر آچکی ہیں۔[4]
ریما خان | |
---|---|
ریما خان | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 27 اکتوبر 1971ء (53 سال)[1] لاہور، پاکستان |
شہریت | پاکستان [2] |
مذہب | مسلمان |
شریک حیات | ایس۔طارق |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکار، پروڈیوسر، فلم ہدایتکار |
اعزازات | |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | www.reemakhan.info |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ریما خان 23 مارچ 2019ء کو پاکستانی سنیما میں شراکت کے لیے صدر پاکستان کی جانب سے تمغائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔[5]
ابتدائی زندگی اور کیریئر
ترمیمریما خان 27 اکتوبر 1971ء کو پاکستان کے شہر لاہور میں پیدا ہوئیں۔[6] ان کا اصلی نام سمینہ خان ہے۔[7] ریما پہلی بار 1990ء میں پاکستانی فلم ڈائریکٹر جاوید فاضل نے اپنی فلم بلندی میں مرکزی کردار کی پیش کش کی۔[6]
ذاتی زندگی
ترمیمریما خان نے نومبر 2011ء میں پاکستانی نژاد امریکی قلبیات ایس طارق شہاب سے شادی کی۔ 24 مارچ 2015ء کو، ریما نے اپنے پہلے بیٹے کو جنم دیا۔[8][9]
منتخب فلمو گرافی
ترمیمبطور اداکارہ
ترمیم- بلندی (1990ء)
- زمین آسمان (1994ء)
- جو ڈر گیا وہ مر گیا (1995ء)
- عمر مختار (1997ء)
- نکاح (1998ء)
- مجھے چاند چاہیے (2000ء)
- پہچان (2000ء)
- شرارت (2003ء)
- کوئی تجھ سا کہاں (2005ء)
- لو میں گم (2011ء)
بطور ہدایت کارہ اور پروڈیوسر
ترمیمسال | فلم | زبان | ستارے |
---|---|---|---|
2005ء | کوئی تجھ سا کہاں | اردو | معمر رانا، ریما خان، ندیم بیگ (اداکار), وینا ملک |
2011ء | لو میں گم | اردو | ریما خان، علی سلیم، جاوید شیخ،افضل خان (اداکار)، جونی لیور |
ٹیلی ویژن
ترمیمسال | پروڈکشن | کردار | نوٹ |
---|---|---|---|
یہ گھر آپ کا ہو | جیو ٹی وی [10] | ||
یاد تو آئیں گے | جیو ٹی وی | ||
ترنگ ("ہیرو بنائے کی ترنگ سہی جوڑی تلاش") | |||
ریما کا امریکا | |||
کروڑوں میں کھل | خود | ||
2012ء | راتی ماشہ ٹولا | زینت | عمران عباس نقوی، پی ٹی وی ہوم |
ایوارڈ
ترمیم- 2019ء، تمغائے حسن کارکردگی، صدر پاکستان کی جانب سے[5]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://www.imdb.com/name/nm0715855/ — اخذ شدہ بتاریخ: 9 جولائی 2016
- ↑ http://www.bbc.co.uk/programmes/b013sl5z
- ↑ Usman Ghafoor, Special to tabloid! (2018-01-29)۔ "Reema Khan poised for a comeback?"۔ GulfNews۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 مئی 2018
- ↑ ANI (8 June 2009)۔ "Reema Khan is Pakistan's Aishwarya Rai"۔ ہندوستان ٹائمز۔ 23 جولائی 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 مارچ 2011
- ^ ا ب Images Staff (2019-03-24)۔ "8 artists including Mehwish Hayat and Babra Sharif receive civil awards on Pakistan Day"۔ Images (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جولائی 2019
- ^ ا ب "ریما خان آج 45 ویں سالگرہ منائے گی"۔ Daily Pakistan۔ 27 October 2016
- ↑ "Fact check: 20 famous celebrities and their real names"۔ ARYNEWS (بزبان انگریزی)۔ 2018-08-21۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 نومبر 2018
- ↑ "Reema and Dr Tariq Shahab celebrate 8 years together | SAMAA"۔ Samaa TV (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 دسمبر 2020
- ↑ "Reema blessed with baby boy"۔ The Express Tribune۔ 24 March 2015
- ↑ "Pride of Pakistan: Reema Khan"۔ Daily Times (بزبان انگریزی)۔ 2018-08-26۔ 18 اپریل 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اپریل 2020
ویکی ذخائر پر ریما خان سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |