زمخشری
علامہ ابو القاسم محمود بن عمر بن محمد خوارَزمی زَمَخْشَری معتزلی ممتاز عالم، مفسر جو تفسیر کشاف کے مولف ہیں۔جار اللہ زمحشری (538-467 ھ) ایک معتزلی عالم تهے۔ معتزلہ سے عام مسلمانوں کا اختلاف اتنا بڑها کہ وه اُن کی کتابوں کے دشمن بن گئے۔فرقۂ معتزلہ میں کثرت سے علما تهے اور انهوں نے بہت بڑی تعداد میں کتابیں لکهیں مگر ان کی تمام کتابیں جلا دی گئیں۔ اس میں صرف ایک استثناء ہے اور وه زمخشری کا ہے۔ زمخشری اگرچہ معروف معتزلی تها۔ تاہم اس کی دو کتابیں المفصل (نحو) اور الکشاف ( تفسیر قرآن ) آج بهی موجود ہیں اور علمائے اہل سنت کے درمیان بدستور مقبول ہیں۔ اور علمی مرجع کے طور پر کام دیتی ہیں۔
زمخشری | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 18 مارچ 1075ء [1][2][3][4][5] زمخشر |
وفات | 12 جون 1144ء (69 سال) کہنہ گرگانج |
مدفن | کہنہ گرگانج |
شہریت | دولت عباسیہ |
مذہب | اسلام |
فرقہ | اہل سنت |
فقہی مسلک | حنفی |
عملی زندگی | |
استاذ | الجوالیقی |
تلمیذ خاص | یحیی بن سعدون قرطبی |
پیشہ | الٰہیات دان ، فلسفی ، مصنف ، ماہرِ علم اللسان [6]، مفسر قرآن ، ادیب ، ماہرِ لسانیات ، شاعر [7] |
پیشہ ورانہ زبان | عربی [8] |
شعبۂ عمل | تفسیر قرآن |
کارہائے نمایاں | تفسیر کشاف |
تحریک | معتزلہ |
درستی - ترمیم |
ولادت
ترمیمعلامہ زمخشری کی ولادت بروز بدھ 27 رجب المرجب 467ھ مطابق 18 مارچ 1075ء کو زمخشر میں ہوئی۔
علمی حیثیت
ترمیمچونکہ مدت تک آپ نے مکۂ معظمہ کی مجادرت کی تھی اس لیے آپ جار اللہ اور نیز فخر خوارزم کے لقب سے ملقب ہوئے،اپنے وقت کے امام بلا مدافع،علامہ،نحوی،لغوی،فقیہ جید،محدث متقن،مفسر کامل،فاضل مناظر،ادیب،متکلم،بیانی،شاعر،ذکی،تیز طبع،حنفی الفروع، معتزلی الاصول تھے۔ علم ادب ابی الحسن علی بن مظفر نیشا پوری اور ابی نعیم اصفہانی سے حاصل کیا اور آپ سے زین بقالی محمد ابی القاسم وغیرہ لوگوں نے اخذ کیا اور آپ کو اصحاب پیدا ہوئے۔کئی دفعہ بغداد میں آئے۔چونکہ بہ ایام طالب علمی جب آپ بخارا کو جا رہے تھے تو راستہ میں آپ سواری سے گر پڑے اور ٹانگ کو سخت ضرب آئی اور ہر چند علاج کیا کچھ فائدہ نہ ہوا اس لیے آپ نے ناچار ہو کر ٹانگ کو کٹواڈالا اور بجائے اس کے لکڑی کا پاؤں بنوایا،جب چلتے پھر تے تو اس پر کپڑاڈال دیتے جس سے دیکھنے والا گمان کرتا کہ آپ لنگڑے ہیں۔
تصانیف
ترمیمآپ نے تفسیر،حدیث لغت وغیرہ میں نہایت جید تصانیف کیں چنانچہ
- تفسیر کشاف،
- فائق اللغہ فی تفسیر الحدیث
- اساس البلاعہ فی اللغہ،
- ربیع الابرار،
- متشابہ اسامی الرواۃ،
- نصائح الکبار،
- نصائح الصغار،
- الرائض فی علم الفرائض،
- المفصل فی النحو،
- انموذج،
- مفرو،
- شرح ابیات سیوبہ،
- شقائق النعمان،
- مقامات زمخشری،
- مستقصی فی الامثال،
- اطواق الذہب،
- شرح مشکلات المفصل،
- الکلم التواضع القسطاس فی العروض،
- الاحاجی النحویہ،
- المنہاج فی الاصول،
- رسالۃ ناصحیہ،
- مقدمۃ الادب،
- رؤس المسائل فی الفقہ،
- نصوص الاخبار،
- صمیم العربیہ،
- دیوان التمثیل،
- امال،
- معجم الحدودو المیاہ والا ماکن و الجبال،
- ضالۃ الناشد،
اختلاف
ترمیمملا علی قاری نے لکھا ہے کہ بسبب معتزلی الاعتقاد ہونے کے آپ نے تفسیر میں بعض مقام پر تاویل میں سوء تعبیری و تغیر کو کام فرمایا ہے جو اکثر لوگوں پر خفیہ ہے اس لیے ہمارے بعض فقہا نے آپ کی تفسیر کا مطالعہ کرنا حرام لکھاہے۔ [9]
وفات
ترمیمعلامہ زمخشری کی وفات شبِ دوشنبہ 8 ذوالحجہ 538ھ مطابق 12 جون 1144ء کو ہوئی۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/11930693X — اخذ شدہ بتاریخ: 12 اگست 2015 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb131780364 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ مصنف: آرون سوارٹز — او ایل آئی ڈی: https://openlibrary.org/works/OL5407035A?mode=all — بنام: Mahmud ibn 'Umar Al-Zamakhshari — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6pk6fjq — بنام: Al-Zamakhshari — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ ایف اے ایس ٹی - آئی ڈی: https://id.worldcat.org/fast/72021 — بنام: Maḥmūd ibn ʻUmar Zamakhsharī — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/11930693X — اخذ شدہ بتاریخ: 25 جون 2015 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ مصنف: CC0 — مدیر: CC0 — عنوان : CC0 — ناشر: CC0 — خالق: CC0 — اشاعت: CC0 — باب: CC0 — جلد: CC0 — صفحہ: CC0 — شمارہ: CC0 — CC0 — CC0 — CC0 — ISBN CC0 — حوالہ یو آر ایل: CC0 — اقتباس: CC0 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb131780364 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ حدائق الحنفیہ