سانسی زبان یا کبوترا زبان ایک ہند -آرائی زبان ہے، جو پاکستان اور بھارت میں بولی جاتی ہے۔ یہ زبان بہت حد تک سندھی، مارواڑی، سنتالی اور سنسکرت سے ملتی جلتی ہے۔ یا یوں کہاں جائے کہ یہ ایک قدیم زبان ہے جو مختلف ثقافتوں کے افراد کے یکجا ہو جانے کے بعد ایک نئی شکل میں دنیا کے سامنے آئی۔ مورخین کا خیال ہے کہ یہ زبان تقریباً ایک ہزار سالوں سے مختلف اسفار میں رہی اور برصغیر کے عظیم صحرا ،صحرائے تھر اور راجستھان کے گرد و نواح میں ایک نئی شکل میں پروان چڑھی، فی الحال یہ زبان پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع عمر کوٹ ، نارو ، ڈھورو اور کنری میں بولی جاتی ہے جبکہ موجودہ بھارت کے جنوبی علاقے جو پاکستان کے صوبہ سندھ سے ملتے ہیں کے بعض علاقوں میں بولی جاتی ہے، اس کے علاوہ یہ زبان بھارتی گجرات اور راجستھان میں آباد بعض علاقوں میں بولی جاتی ہے۔ پاکستان میں اس زبان کو بولنے والے تقریباً ہندو مت سے تعلق رکھتے ہیں جن کی تعداد بہت کم ہے، ایک اندازے کے مطابق کبوترا زبان بولنے والوں کی تعداد تقریباً ایک ہزار سے زیادہ نہیں ہے۔

سانسی
Sansiboli
مقامی بھارت
علاقہراجستھان
نسلیتسانسی
مقامی متکلمین
80,000 (2000–2002)e18
زبان رموز
آیزو 639-3کوئی ایک:
ssi – Sansi
kbu – Kabutra
گلوٹولاگsans1271  Sansi[1]
kabu1254  Kabutra[2]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. ہرالڈ ہیمر اسٹورم، رابرٹ فورکل، مارٹن ہاسپلمتھ، مدیران (2017ء)۔ "Sansi"۔ گلوٹولاگ 3.0۔ یئنا، جرمنی: میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ فار دی سائنس آف ہیومین ہسٹری 
  2. ہرالڈ ہیمر اسٹورم، رابرٹ فورکل، مارٹن ہاسپلمتھ، مدیران (2017ء)۔ "Kabutra"۔ گلوٹولاگ 3.0۔ یئنا، جرمنی: میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ فار دی سائنس آف ہیومین ہسٹری 
  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔

سانچہ:IndoAryan-lang-stub