سبتہ
سبتہ (Ceuta) ہسپانیہ کا ایک 18.5 مربع کلومیٹر (7.1 مربع میل) پر محیط خود مختار شہر ہے۔ یہ علاقہ ہسپانیہ کے افریقی مقبوضات میں سے ایک ہے اور شمالی افریقہ میں مراکش سے متصل، یہ بحیرہ روم اور بحر اوقیانوس کی سرحد کے ساتھ واقع ہے۔ یہ افریقہ کے متعدد ہسپانوی علاقوں میں سے ایک ہے اور میلیلا اور کینری جزائر کے ساتھ، ان چند میں علاقوں میں سے ایک ہے جہاں مستقل طور پر شہری آباد ہیں۔
خود مختار شہر | |
سبتہ خود مختار شہر Ciudad Autónoma de Ceuta (ہسپانوی میں) | |
سبتہ یا سیوطہ | |
سبتہ خود مختار شہر کا محل وقوع | |
ملک | ہسپانیہ |
خود مختار شہر | سبتہ |
اولین آباد | پانچویں صدی |
مسلم اقتدار کا اختتام | 14 اگست 1415ء |
ہسپانیہ کے حوالے | یکم جنوری، 1668ء |
خود مختاری حیثیت | 14 مارچ، 1995ء |
قائم از | قرطاجيين |
حکومت | |
• قسم | خود مختار شہر |
• مجلس | پیلیسیو میونسپل او اسمبلیا Palacio Municipal o Asamblea |
• میئر | جوآن جیسس ویواس لارا (پیپلز پارٹی (ہسپانیہ)) |
رقبہ | |
• کل | 18.5 کلومیٹر2 (7.1 میل مربع) |
• زمینی | 18.5 کلومیٹر2 (7.1 میل مربع) |
بلندی | 10 میل (30 فٹ) |
بلند ترین مقام[1] | 349 میل (1,145 فٹ) |
آبادی (2000)[2] | |
• کل | 75,241 |
• تخمینہ (2009) | 78,674 |
• کثافت | 4,100/کلومیٹر2 (11,000/میل مربع) |
نام آبادی | سیوٹان |
منطقۂ وقت | میدرد (UTC+1) |
• گرما (گرمائی وقت) | میدرد (UTC+2) |
آیزو 3166-2 | ES-CE |
ڈاک رمز | 51001 سبتہ |
سرکاری زبان | ہسپانوی |
پارلیمنٹ | Cortes Generales |
کانگریس | 1 نائب (350 میں سے) |
سینیٹ | 2 سینیٹرز (264 میں سے) |
ویب سائٹ | www |
یہ ایک باقاعدہ میونسپلٹی تھی جس کا تعلق مارچ، 1995ء میں اس کے خود مختاری کے آئین کے پاس ہونے سے پہلے صوبہ قادس Cádiz سے تھا، جیسا کہ ہسپانوی آئین کے مطابق فراہم کیا تھا، اس کے بعد ایک خود مختار شہر بن گیا۔ سبتہ کی، میلیلا اور کینری جزائر کی طرح، اسپین کے یورپی یونین میں شامل ہونے سے پہلے ایک فری پورٹ کے طور پر درجہ بندی کی گئی تھی۔ اس کی آبادی بنیادی طور پر عیسائیوں اور مسلمانوں پر مشتمل ہے، جس میں سفاردی یہودیوں اور سندھی ہندوؤں کی ایک چھوٹی سی اقلیت بھی ہے، جو پاکستان سے نقل مکانی کرکے آئے ہیں۔ ہسپانوی سرکاری زبان ہے۔ ہسپانوی اور دارجہ عربی دو اہم بولی جانے والی زبانیں ہیں۔
آب و ہوا
ترمیمآب ہوا معلومات برائے سبتہ | |||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
مہینا | جنوری | فروری | مارچ | اپریل | مئی | جون | جولائی | اگست | ستمبر | اکتوبر | نومبر | دسمبر | سال |
اوسط بلند °س (°ف) | 14.6 (58.3) |
14.9 (58.8) |
16.2 (61.2) |
17.7 (63.9) |
20.6 (69.1) |
23.4 (74.1) |
26.2 (79.2) |
26.7 (80.1) |
24.6 (76.3) |
21.1 (70) |
17.4 (63.3) |
15.2 (59.4) |
20.0 (68) |
یومیہ اوسط °س (°ف) | 11.5 (52.7) |
11.7 (53.1) |
12.6 (54.7) |
13.8 (56.8) |
16.4 (61.5) |
19.0 (66.2) |
21.7 (71.1) |
22.2 (72) |
20.3 (68.5) |
17.4 (63.3) |
14.2 (57.6) |
12.0 (53.6) |
16.1 (61) |
اوسط کم °س (°ف) | 8.4 (47.1) |
8.4 (47.1) |
9.0 (48.2) |
10.0 (50) |
12.1 (53.8) |
14.8 (58.6) |
17.2 (63) |
17.6 (63.7) |
16.0 (60.8) |
13.7 (56.7) |
10.9 (51.6) |
8.9 (48) |
12.2 (54) |
اوسط عمل ترسیب مم (انچ) | 87 (3.43) |
87 (3.43) |
59 (2.32) |
56 (2.2) |
28 (1.1) |
13 (0.51) |
1 (0.04) |
1 (0.04) |
11 (0.43) |
61 (2.4) |
76 (2.99) |
108 (4.25) |
586 (23.07) |
اوسط عمل ترسیب ایام (≥ 1 mm) | 10.3 | 10.8 | 8.6 | 8.3 | 4.9 | 2.9 | 0.7 | 0.5 | 3.2 | 7.9 | 9.4 | 11.0 | 78.5 |
ماہانہ اوسط دھوپ ساعات | 156 | 149 | 195 | 213 | 260 | 290 | 305 | 293 | 237 | 190 | 163 | 161 | 2,611 |
ماخذ: Agencia Estatal de Meteorología[3] |
آبادیات
ترمیماپنے محل وقوع کی وجہ سے سبتہ ایک مخلوط مذہبی / نسلی آبادی کا مسکن ہے۔ چار اہم مذہبی گروہوں میں مسلم مسیحی، یہودی اور ہندو شامل ہیں۔ آبادی کا تقریبا 51 فیصد مسیحی / ہسپانوی، تقریبا 49 فیصد عرب / بربر / مسلم، 0.25 فیصد یہودی، 0.25 فیصد ہندو اور 0.10 فیصد روما ہیں۔[4] ہسپانوی سبتہ کی بنیادی اور سرکاری زبان ہے لیکن عربی بھی وسیع پیمانے پر بولی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ فرانسیسی اور بربر بھی بولی جاتی ہیں۔ جبل الطارق کے قریب ہونے کی وجہ سے ایک اہم اقلیت انگریزی بھی بولتی ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Monte Anyera
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 17 جولائی 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جولائی 2013
- ↑ "Valores climatológicos normales. Ceuta, Monte Hacho"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ
- ↑ Roa, J. M. (2006)۔ [redie.uabc.mx/index.php/redie/article/download/124/216 "Scholastic achievement and the diglossic situation in a sample of primary-school students in Ceuta"] تحقق من قيمة
|url=
(معاونت)۔ Revista Electrónica de Investigación Educativa
ویکی ذخائر پر سبتہ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |