سردار محمد ادریس (وفات: 25 مارچ 2023ء) ایک پاکستانی سیاست دان تھے جنھوں نے 2013ء سے 2018ء تک خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے رکن کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اس سے قبل وہ 2002ء سے 2007ء تک شمال مغربی سرحدی صوبے کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں۔

سردار محمد ادریس
صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کے رکن
مدت منصب
29 مئی 2013 – 28مئی 2018
معلومات شخصیت
تاریخ وفات سنہ 2023ء   ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان تحریک انصاف   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

تعلیم

ترمیم

انھوں نے بیچلر آف آرٹس میں ڈگری حاصل کی۔ [1]

سیاسی کیریئر

ترمیم

وہ 2002 ءکے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ PF-48 (ایبٹ آباد-V) سے آزاد امیدوار کے طور پر شمال مغربی سرحدی صوبے کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔ انھوں نے 13,928 ووٹ حاصل کیے اور متحدہ مجلس عمل (MMA) کے امیدوار کو شکست دی۔ [2] انھوں نے منتخب ہونے کے بعد جمعیت علمائے اسلام (F) (JUI-F) میں شمولیت اختیار کی۔ دسمبر 2002ء میں، انھیں شمال مغربی سرحدی صوبہ کے وزیر اعلیٰٰ اکرم خان درانی کی صوبائی کابینہ میں شامل کیا گیا اور انھیں صوبہ سرحد کا صوبائی وزیر برائے مقامی حکومت اور دیہی ترقی مقرر کیا گیا۔

انھوں نے 2008 ءکے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ PF-48 ایبٹ آباد-V سے ایم ایم اے کے امیدوار کے طور پر شمال مغربی سرحدی صوبے کی صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے حصہ لیا لیکن ناکام رہے۔ انھوں نے 22,354 ووٹ حاصل کیے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سے نشست ہار گئے۔ [3] نومبر 2008ء میں، انھوں نے جے یو آئی-ف چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت اختیار کی۔

وہ 2013ءکے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ PK-48 ایبٹ آباد-V سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کے طور پر خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے۔ انھوں نے 32,998 ووٹ حاصل کیے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو شکست دی۔ [4]انھوں نے 2018 ءکے عام انتخابات میں بھی حصہ لیا لیکن وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سردار اورنگزیب سے ہار گئے۔ [5]

ادریس کا انتقال 25 مارچ 2023ء کو ہوا۔ [6]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Profile"۔ www.pakp.gov.pk۔ KP Assembly۔ 27 جون 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2018 
  2. "2002 election result" (PDF)۔ ECP۔ 26 جنوری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 اپریل 2018 
  3. "2008 election result" (PDF)۔ ECP۔ 05 جنوری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 اپریل 2018 
  4. "2013 election result" (PDF)۔ ECP۔ 01 فروری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اپریل 2018 
  5. "Notification" (PDF)۔ 21 جون 2020 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مارچ 2023 
  6. Obituary