اسکواڈرن لیڈر سرفراز احمد رفیقی پاک فضائیہ کے لڑاکا پائلٹ جو 1965ء کی جنگ میں اپنی بہادری کی وجہ سے مشہور ہیں۔

اسکوارڈن لیڈر
سرفراز احمد رفیقی
    
ہلال جراتستارا جرات
HJ  SJ
اسکوارڈن لیڈر سرفراز احمد رفیقی

معلومات شخصیت
پیدائش 18 جولائی 1935(1935-07-18)
راجشاہی، بنگلہ دیش 18 جولائی 1935
وفات 6 ستمبر 1965(1965-90-06) (عمر  30 سال)
ہلواڑا، بھارت 6 ستمبر 1965
وجہ وفات لڑائی میں مارا گیا   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات لڑائی میں ہلاک   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی سینٹ انتھونی ہائی سکول، لاہور
پیشہ فلائیٹ پائلٹ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
لڑائیاں اور جنگیں پاک بھارت جنگ 1965ء   ویکی ڈیٹا پر (P607) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ولادت

ترمیم

مشرقی پاکستان (موجودہ بنگلہ دیش) کے شہر راج شاہی میں18جولائی 1935ء کو پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام بشیر احمد صدیقی تھا ان کے تین بھائی اور ایک بہن تھی۔[1]

تعلیم

ترمیم

انھوں نے سینٹ انتھونی ہائی اسکول لاہور سے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ جہاں ان کے والد ایک انشورنس کمپنی میں کام کرتے تھے۔ میٹرک 1948ء میں گورنمنٹ ہائی اسکول ملتان سے تیرہ سال کی کم عمری میں میٹرک کیا۔ ان کے والد کا جب کراچی تبادلہ ہوا تو ڈی جے سندھ سائنس کالج سے تعلیمی سلسلہ آگے بڑھایا۔ اس کے بعد RPAF کالج رسالپور سے گریجویشن کی، جہاں انہوں نے بہترین پائلٹ کی ٹرافی حاصل کی۔انہیں برطانیہ اور فرانس میں جمبوری میں شرکت کے لیے کنگز سکاؤٹ کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔[2]

1965ء کی جنگ

ترمیم

6 ستمبر 1965 کو، اسکواڈرن لیڈر سرفراز رفیقی نے ہلوارہ ایئر فیلڈ کے خلاف حملہ میں تین F-86 طیاروں کی تشکیل کی قیادت کی۔ اس فارمیشن کو تقریباً 10 ہنٹر طیاروں نے روکا، جن میں سے رفیقی نے ابتدائی چند سیکنڈوں میں ایک کو مار گرایا۔ کچھ ہی دیر بعد، اس کی بندوق خرابی کی وجہ سے جام ہوگئی۔ پھر بھی، انہوں نے میدان جنگ چھوڑنے سے انکار کر دیا اور اپنے سیکنڈ ان کمانڈ کو حکم دیا کہ وہ لیڈر کا عہدہ سنبھالے اور حملہ جاری رکھے۔

اعزازات

ترمیم

انھوں نے اپنی شاندار کارکردگی و جرأت پر بعد از وفات ہلالِ جرأت اور ستارۂ جرأت کے اعزازات پائے۔

وفات

ترمیم

6ستمبر1965ء کو تیس برس کی عمر میں پاک فضائیہ کے پہلے شہادت کے مرتبے پر فائز ہونے کا اعزازحاصل کیا۔[3] ان کے نام پر لاہور کنٹونمنٹ کا نام سرفراز رفیقی روڈ اور کراچی میں رفیقی شہید روڈ موسوم ہوا۔ [4]

حوالہ جات

ترمیم
  1. https://www.radio.gov.pk/18-07-2020/birth-anniversary-of-1965s-indo-pak-war-veteran-sq-ld-sarfaraz-ahmed-rafiqui-being-observed۔   مفقود أو فارغ |title= (معاونت);
  2. https://fearlesswarriors.pk/martyrs/sqn-ldr-sarfraz-ahmed-rafiqui-hj-sj-shaheed-of-1965-war/۔   مفقود أو فارغ |title= (معاونت);
  3. https://web.archive.org/web/20020815122650/http://pakdef.info:80/pakmilitary/airforce/war/paf1stshaheed.html۔   مفقود أو فارغ |title= (معاونت);
  4. استشهاد فارغ (معاونت)