ہلال جرأت
ہلال جرٔات نشان حیدر کے بعد پاکستان کا دوسرا بڑا فوجی اعزاز ہے۔ یہ اعزاز 1957ء میں پاکستان کے اسلامی جمہوریہ بننے کے بعد شروع کیا گیا۔ یہ اعزاز افواج پاکستان کو جنگ میں بہادری اور جرأت کے مظاہرہ پر دیا جاتا ہے۔
ہلالِ جرأت | |
---|---|
فائل:Official Army Release of the Hilal-i-Ju'rat.jpg | |
عطا کردہ پاکستان | |
قسم | عسکری اعزاز |
اہلیت | افواج (بری فوج, بحریہ اور فضائیہ) |
عطا برائے | "...فضائی، بری اور فضائیہ افواج کے آفیسرز کو دیا جاتا ہے" |
صورتحال | موجودہ اعزاز |
فیتۂ ہک | 2 |
عرفیت | HJ |
شماریات | |
تاسیس | 16th مارچ 1957ء[1][2] |
دیگر اعزاز | |
اعلیٰ | (نشان حیدر) |
ادنی | (ستارۂ جرأت) (تمغۂ امتیاز) |
تفصیل
ترمیمیہ اعزاز پاکستان کی فضائی، بری اور بحری فوج کے بہادر سپاہیوں کو دیا جاتا ہے۔ یہ اعزاز برطانیہ کے "برٹش ڈسٹنگواشڈ سروس آرڈر" (British Distinguished Service Order) اور امریکا کے "یونائیٹڈ سٹیٹس ڈسٹنگواشڈ سروس کراس (United States Distinguished Service Cross) کے برابر ہے۔ اس اعزاز کے ہمراہ بیس ہزار روپے یا پانچ ایکڑ اراضی بھی دی جاتی ہے۔
شکل و صورت
ترمیمہلال جرإت سونے كے تمغے كی شكل كا ہوتا ہے جس كی پشت پر عربی رسم الخط میں ہلال جرإت كے الفاظ كندہ ہوتے ہیں۔ اس كے ساتھ یكساں ناپ كی سرخ، سبز اور سرخ رنگ کی 3 پٹیاں آویزاں ہوتی ہیں۔
اعزاز حاصل کرنے والے
ترمیمہلال جرأت حاصل کرنے والے پہلے چار سپاہیوں میں
- _بریگیڈیر حیاء الدین ،
- _بریگیڈیر محمد اسلم خان ،
- _بریگیڈیر نواب زادہ شیر علی خان اور
- _میجر جنرل ایوب خان "' شامل ہیں۔
اعزاز حاصل کرنے والوں کی فہرست
ترمیمپاک فوج
ترمیم- میجر جنرل حیاءالدین
- بریگیڈیر محمد اسلم خان
- بریگیڈیر نوابزادہ شیر علی خان
- میجر جنرل محمد ایوب خان
- محمد موسیٰ خان
- اختر حسین ملک
- میجر جنرل ابرار حسین
- میجر اختر عبد الرحمٰن
- لفٹیننٹ جنرل عمر عبداللہ خان نیازی
- لفٹیننٹ جنرل عبدالعلی ملک
- بریگیڈیر امجد علی چوہدری
- بریگیڈیر احسن رشید شامی
- میجر جنرل نصیراللہ خان بابر
- میجر جنرل ابوبکر عثمان مٹھا
- بریگیڈیئر عبدالقیوم شیر
- لفٹیننٹ کرنل غلام حسین چوہدری
- لفٹیننٹ کرنل راجہ محمد اکرم
- میجر جنرل امیر حمزہ خان
- کپتان محمد اقبال (شہید)
پاکستان/ بنگلہ دیش فوج
ترمیم- لفٹیننٹ جنرل ضیاءالرحمٰن
پاک فضائیہ
ترمیم- ایئر مارشل نور خان
- گروپ کیپٹن ظفر مسعود
- سکوارڈن لیڈر سرفراز احمد رفیقی
- ایئر مارشل عبد الرحیم خان
- ایئر کموڈور انعام الحق خان
پاک بحریہ
ترمیم- وائس ایڈمرل افضل رحمان خان
- ریئر ایڈمرل محمد شریف
مزید دیکھیے
ترمیمبیرونی روابط
ترمیم- پاکستانی اعزازاتآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ pakistanimedals.com (Error: unknown archive URL)
- پاکستانی اعزاز
حوالہ جات
ترمیم- ↑
- ↑ Megan Robertson۔ "Crescent of Courage (Hilal-i-Jur'at)"۔ Medals.org۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 جون 2009