رائے بہادر سر گنگا رام (اپریل 1851ء – 10 جولائی 1927ء) ایک معروف سول انجنیئر تھے، جو برطانوی ہند کے صوبہ پنجاب کے ایک چھوٹے گاؤں مانگٹاں والا میں پیدا ہوئے، جو اب پنجاب، پاکستان کا حصہ ہے۔

رائے بہادر سر گنگا رام
Rai Bahadur Sir Ganga Ram

معلومات شخصیت
پیدائش اپریل 1851
مانگٹاںوالا، برطانوی ہند (اب پاکستان)
وفات 10 جولائی 1927 (عمر 76)
لندن
رہائش لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب ہندو مت
عملی زندگی
مادر علمی انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی روڑکی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ انجینئر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل زراعت   ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ شہرت انسان دوست، زرعی ماہر
اعزازات
 کمپینین آف دی آرڈر آف دی انڈین ایمپائر
 نائٹ بیچلر    ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

انھوں نے تھامسن کالج آف سول انجینرنگ میں تعلیم حاصل کی جو اب انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی روڑکی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ انھیں اپنے وقت کے ایک معروف انسان دوست اور زرعی ماہر کے طور پر جابا جاتا ہے۔ عمارتیں آج بھی سر گنگا رام کی عظمت کی گواہی دے رہی ہیں۔ وہ ایک کہنہ مشق اور ذہین انجینئر، قابل زرعی سائنس دان اور سماجی کارکن تھے۔ ان کے شہر لاہور پر بے شمار احسانات ہیں۔ لاہور میں عجائب گھر، جنرل پوسٹ آفس، ایچی سی کالج، میواسکول آف آرٹس، میو ہسپتال کا سر البرٹ وکٹر ہال اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ ان کے ڈیزائن کردہ ہیں۔ جبکہ سرگنگارام ہسپتال، ڈی اے وی کالج (موجودہ اسلامیہ کالج سول لائنز)، سرگنگارام گرلزاسکول (موجودہ لاہور کالج فارویمن)، ادارہ بحالی معذوراں اور دیگر بے شمار فلاحی ادارے اُنھوں نے اپنے ذاتی خرچ سے قائم کیے تھے۔

1925ء میں انھیں امپیریل بینک آف انڈیا کا صدر بنایا گیا۔ اسی دوران میں انھوں نے گنگا رام ٹرسٹ کا آغاز کیا۔ 10 جولائی 1927ء کو وہ اپنی لندن کی رہائش گاہ میں وفات پا گئے۔ ان کا جسم ہندو رسوم کے مطابق راکھ کر دیا گیا، جس میں سے نصف راکھ دریائے گنگا میں بہا دی گئی، جبکہ باقی ماندہ لاہور میں دریائے راوی کے کنارے ان کی سمادھی مین دفن ہے۔

سر گنگا رام ہسپتال دہلی، گنگا بھون (انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی رُڑکی) اور سر گنگا رام ہیریٹیج فاؤنڈیشن لاہور اُن کے تعمیری اور خدماتی ورثے کی دیگر یادگاریں ہیں۔ ان کے اعزازات میں رائے بہادر اور سر کے خطاب کے علاوہ ممبر آف رائل وکٹورین آرڈر (MV0) اور کوم پینیئن آف دی انڈین ایمپائر (CIE) کے اعزازات شامل ہیں۔

گنگا رام کے نام پر ترمیم

ادارے ترمیم

کام ترمیم

سر گنگا رام کی ڈیزائن اور تعمیر کردہ چند عمارات
 
جنرل پوسٹ آفس، لاہور
 
لاہور عجائب گھر
 
ایچیسن کالج
 
ہیلے کالج آف کامرس

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

بیرونی روابط ترمیم