سشمیتا سین
(بنگالی میں: সুস্মিতা সেন ویکی ڈیٹا پر مقامی زبان میں نام (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Sushmita Sen Manish M B'day Bash.jpg 

معلومات شخصیت
پیدائش 19 نومبر 1975 (45 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر تاریخ پیدائش (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
حیدرآباد  ویکی ڈیٹا پر مقام پیدائش (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش ممبئی  ویکی ڈیٹا پر رہائش (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت Flag of India.svg بھارت  ویکی ڈیٹا پر شہریت (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قد 173 سنٹی میٹر  ویکی ڈیٹا پر قد (P2048) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وزن 54 کلو گرام  ویکی ڈیٹا پر وزن (P2067) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعداد اولاد 2   ویکی ڈیٹا پر تعداد اولاد (P1971) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی متھی بائی کالج  ویکی ڈیٹا پر تعلیم از (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ اداکارہ، ماڈل، شریک مقابلہ حسن، فلم اداکارہ، کاروباری شخصیت  ویکی ڈیٹا پر پیشہ (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ہندی  ویکی ڈیٹا پر زبانیں (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
IMDb logo.svg
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر آئی ایم ڈی بی - آئی ڈی (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سشمیتا سین بھارتی اداکارہ اور ماڈل ہیں ۔ وہ 19 نومبر 1975 کو پیدا ہوئیں[2]۔ انھوں نے اٹھارہ سال کی عمر میں "مس یونیورس" کا اعزاز حاصل کیا۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی بھارتی خاتون ہیں [3]۔ وہ ایک تنہا ماں ہیں جنہوں نے 2000 میں پہلی بیٹی اور 2010 میں دوسری بیٹی گود لی۔ انہوں نے ہندی فلموں کے ساتھ ساتھ تامل اور بنگالی فلموں میں بھی کام کیا۔بہترین اداکاری کی وجہ سے مختلف ایوارڈز حاصل کیے انہیں اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا۔مس یونیورس کا اعزاز جیتنے کے بعد انہیں مختلف فلموں میں اداکاری کی پیشکش ہوئی اور انہوں نے  اداکاری کا آغاز فلم "دستک "سے کیا جو 1996 میں ریلیز ہوئی. ان کی پہلی کامیاب کمرشل تامل فلم "رت جگا" ہے جو 1997 میں ریلیز ہوئی اس کے بعد انہوں نے متعدد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں صرف تم,  قسم, آنکھیں اور میں ہوں ناں شامل ہیں جنہوں نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔ انہوں نے فلموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ اسٹیج پر بھی اپنی اداکاری کے جلوے بکھیرےاور مختلف معاشرتی مسائل کو اجاگر کیا اور انہیں اپنے سماجی کاموں کی وجہ سے 2013 میں مدر ٹریسا ایوارڈ بھی جیتا۔

ابتدائی زندگیترميم

سشمیتا سین 19 نومبر 1975 کو ایک بنگالی بادیا فیملی خاندان ، حیدرآباد میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد سابقہ بہارتی فضایہ میں ونگ کمانڈر کے عہدے پر فائز رہے ہیں اور ان کی ماں سبحانہ سین ماہر زیورات ڈیزائنر ہیں ۔جن کا دبئی میں اسٹور ہے۔

مس انڈیاترميم

سشمیتا نے "فیمینا مس انڈیا" کے مقابلے میں حصہ لیا اور فیمینا "مس انڈیا یونیورس" کا اعزاز اپنے نام کیا ۔جس کے بعد وہ مس یونیورس 1994 کے عالمی مقابلے کے لیے اہل ہوگئیں۔ [4]

مس یونیورسترميم

1994 میں سشمیتا سنگ نے عالمی مس یونیورس کے مقابلے میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے حصہ لیا اور اس مقابلے کا اعزاز اپنے نام کیا وہ پہلی بھارتی خاتون تھیں جن کے نام یہ اعزاز ہوا [5]۔ مس یونیورسٹی اعزاز کو جیتنے کے 23 سال بعد 30 جنوری 2017 کو انہوں نے مس یونیورس 2016 میں بطور جج فرائض سر انجام دیے یہ مقابلہ مال آف ایشیا ارینہ ، میٹرو منیلا فلپائن میں منعقد ہوا۔

فلمیںترميم

  • دستک 1996
  • زور 1997
  • صرف تم 1999
  • ہندوستان کی قسم 1999
  • بیوی نمبر 1 1999
  • آغاز 2000
  • فضا 2000
  • کیوں کہ میں جھوٹ نہیں بولتا 2001
  • نائیک 2001
  • بس اتنا خواب ہے 2001
  • آنکھیں 2002
  • تم کو نہ بھول پائیں گے 2002
  • فی الحال 2002
  • سمے 2003
  • پرآن جائے پرشان نہ جائے 2003
  • واستو شاستر 2003
  • پیسہ وصول 2004
  • میں نے پیار کیوں کیا 2005
  • میں ایسا ہی ہوں 2005
  • بے وفا 2005
  • رام گوپال ورما 2007
  • کرمااور ہولی 2009
  • ڈو ناٹ ڈسٹرب 2009
  • دلہا مل گیا 2010
  • نرباک 2015

حوالہ جاتترميم

  1. وصلة : https://d-nb.info/gnd/143779249  — اخذ شدہ بتاریخ: 27 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
  2. "Bollywood beauty Sushmita Sen turns 40". The Indian Express. مؤرشف من الأصل في 25 دسمبر 2018. اخذ شدہ بتاریخ 18 اپریل 2016. 
  3. "Fans wish Zeenat, Sushmita on birthday". Sify.com. 23 November 2011. مؤرشف من الأصل في 25 دسمبر 2018. اخذ شدہ بتاریخ 23 فروری 2012. 
  4. "The Hindu Business Line : Coke-Sushmita Sen deal cancelled". Thehindubusinessline.in. 16 July 2003. مؤرشف من الأصل في 25 دسمبر 2018. اخذ شدہ بتاریخ 24 اکتوبر 2011. 
  5. "Miss Universe 1994 - Full results". Critical Beauty. 3 July 2012. مؤرشف من الأصل في 25 دسمبر 2018. اخذ شدہ بتاریخ 05 مئی 2018.