سعید غنی
سعید غنی (پیدائش: 8 جولائی 1972ء) ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو اس وقت سندھ کے صوبائی وزیر برائے محنت و اطلاعات اور انسانی وسائل کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔[2] وہ اگست 2018ء سے سندھ کی صوبائی اسمبلی کے رکن ہیں۔ اس سے قبل وہ جولائی 2017ء سے مئی 2018ء تک سندھ کی صوبائی اسمبلی کے رکن اور پاکستان کی سینیٹ کے رکن رہے۔
سعید غنی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 8 نومبر 1972ء (52 سال) کراچی |
جماعت | پاکستان پیپلز پارٹی |
مناصب | |
رکن صوبائی اسمبلی سندھ [1] | |
رکن سنہ 13 اگست 2018 |
|
حلقہ انتخاب | پی ایس-104 |
پارلیمانی مدت | 15ویں سندھ صوبائی اسمبلی |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
سیاسی زندگی
ترمیموہ 2012ء کے پاکستانی سینیٹ کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کے طور پر سینیٹ آف پاکستان کے لیے منتخب ہوئے تھے۔[3][4] جولائی 2017ء میں، انھوں نے سندھ کی صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے انتخاب لڑنے کے لیے سینٹ سے استعفیٰ دے دیا۔[5]
وہ جولائی 2017ء میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں حلقہ پی ایس-114 (کراچی-XXVI) سے پی پی پی کے امیدوار کے طور پر سندھ کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔[6][7]
وہ 2018ء کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی ایس-104 (کراچی ایسٹ-VI) سے پی پی پی کے امیدوار کے طور پر سندھ کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے۔
19 اگست کو انھیں وزیر اعلیٰٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صوبائی کابینہ میں شامل کیا گیا اور انھیں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور دیہی ترقی اور کچی آبادیوں کے اضافی وزارتی قلمدانوں کے ساتھ سندھ کا صوبائی وزیر بلدیات بنایا گیا۔
اگست 2019ء کو انھیں سندھ کا صوبائی وزیر محنت، اطلاعات اور آرکائیو مقرر کیا گیا۔
5 اگست 2021ء کو انھیں دوبارہ وزیر اطلاعات سندھ مقرر کیا گیا اور بعد میں ان کی جگہ سید سردار علی شاہ وزیر تعلیم بنے۔ ان کا تعلق سندھ کے خاصخیلی خاندان سے ہے۔[8]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ http://www.pas.gov.pk/index.php/members/profile/en/32/694
- ↑ "Cabinet & Functionaries pas.gov.pk"۔ 18 جون 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جون 2023
- ↑ "PPP, allies sweep Senate polls"۔ www.pakistantoday.com.pk۔ 28 جنوری 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جنوری 2018
- ↑ "Senate elections: Despite drama, upset, PPP comes out on top - The Express Tribune"۔ The Express Tribune۔ 3 March 2012۔ 12 جولائی 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جنوری 2018
- ↑ Nadir Guramani (20 July 2017)۔ "PPP's Saeed Ghani resigns from Senate seat to join Sindh Assembly"۔ DAWN.COM۔ 31 اگست 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جنوری 2018
- ↑ Habib Khan Ghori (10 July 2017)۔ "PPP's Saeed Ghani wins PS-114 by-election, Muttahida runner-up"۔ DAWN.COM۔ 21 اگست 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جنوری 2018
- ↑ "PPP's Saeed Ghani wins bye-election in PS-114: unofficial results"۔ www.thenews.com.pk (بزبان انگریزی)۔ 10 جولائی 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جنوری 2018
- ↑ "Sindh cabinet reshuffle: Saeed Ghani appointed information minister | SAMAA"۔ Samaa TV (بزبان انگریزی)۔ 7 October 2011۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 اگست 2021