سفیر اختر

اردو زبان کے ادیب، تذکرہ و سوانح نگار، مدون، محقق اور پروفیسر

ڈاکٹر سفیر اختر (پیدائش: 26 نومبر 1947ء ) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو زبان کے ادیب، تذکرہ و سوانح نگار، مدون، محقق اور سابق پروفیسر اور ایم فل اور پی ایچ ڈی مقالاجات کے نگراں ہیں۔ سفیر اختر 26 نومبر 1947ء لوہسر شرفو، ضلع اٹک (موجودہ ضلع راولپنڈی)، صوبہ پنجاب، پاکستان میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے 1969ء میں پنجاب یونیورسٹی سے سیاسیات اور بعد ازاں اسی یونیورسٹی سے تاریخ میں ایم اے کی سند حاصل کی۔ 1971ء میں پنجاب یونورسٹی سے بی ایڈ کا امتحان پاس کیا۔ 1989ء میں برطانیہ کی یونیورسٹی آف یورک سے ڈی فل کی ڈگری حاصل کی۔ 1971ء میں تعلیم القرآن ہائی اسکول، ٹیکسلا میں بہ طور سینئر ٹیچر مقرر ہوئے۔ 1973ء میں گورنمنٹ کالج مری میں شعبہ تاریخ کے لیکچرار کی حیثیت سے تقرر ہوا۔ 1981ء میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں اسسٹنٹ پروفیسر کی حیثیت سے وابستہ ہو گئے۔ اسلام آباد میں قائم انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (پاکستان) میں سے بھی وابستہ رہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے شش ماہی جریدے نقطہ نظر کی ادارت بھی سر انجام دیں۔ ایم فل اور پی ایچ ڈی کے مقالہ جات کی نگرانی اور جانچ کرتے ہیں۔[1] ان کی کتابوں میں مسعود عالم ندوی (سوانح و مکتوبات)، تذکرہ مصنفینِ درسِ نظامی، اقبال: سید سلیمان ندوی کی نظر میں، مکتوبات صدر یار جنگ، نظم معنوی، تذکرہ علمائے پنجاب (دو جلدیں)، کتاب نامہ شبلہ، ترجمہ ہائے متونِ فارسی بہ زبان ہائے پاکستانی، کشمیر: آزادی کی جدوجہد، پاکستان میں وسطی ایشیا کا مطالعہ اور پاکستان کے مذہبی مکاتیبِ فکر شامل ہیں۔[2]

سفیر اختر
معلومات شخصیت
پیدائش 26 نومبر 1947ء (77 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اٹک ،  پنجاب ،  پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش اٹک   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ پنجاب
یونیورسٹی آف یورک   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد ایم اے ،  پی ایچ ڈی   ویکی ڈیٹا پر (P512) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ استاد جامعہ ،  سوانح نگار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کارہائے نمایاں تذکرہ مصنفینِ درسِ نظامی
اقبال: سید سلیمان ندوی کی نظر میں
تذکرہ علمائے پنجاب
کشمیر: آزادی کی جدوجہد
پاکستان میں وسطی ایشیا کا مطالعہ
باب ادب

حوالہ جات ترمیم

  1. سید نصرت بخاری، شخصیاتِ اٹک، ذوق پبلی کیشن، اٹک، 2019ء، ص 132
  2. شخصیاتِ اٹک، ص 133