سمرتھ رام داس
سمرتھ رام داس سوامی ((مراٹھی: समर्थ रामदास स्वामी)) سترہویں صدی کے ایک مایہ ناز ہندو سنت اور مہاراشٹر کے روحانی شاعر تھے۔ ان کی وجہ شہرت ان کی ادویت ویدانتی کتاب، ”داس بودھ“ ہے۔[1] وہ ہنومان اور رام کے ایک بھگت تھے۔[2]
سمرتھ رام داس | |
---|---|
ذاتی | |
پیدائش | ناراین سوریاجی کلکرنی (تھوسر) اپریل، 1608، رام نوامی، 1608 1530 شالیمواہن شک |
وفات | 2 فروری 1681 1603 (شالیواہن شک) |
مذہب | ہندومت |
فلسفہ | ادویت |
مرتبہ | |
گرو | بھگوان رام |
ادبی کام | "داس بودھ" "مناچے شلوک" ِ |
ابتدائی زندگی
ترمیمسمرتھ رام داس سوامی کا پیدائشی نام ”رام سوریاجی تھوسر“ تھا۔ وہ 1530 (شالیواہن شک) بمطابق 1608ء کو رام نوامی (چیتر کے ماہ میں) کے دن جالنہ ضلع کے گاؤں ”جامپ“ میں دریائے گوداوری کے کنارے جمدگنی گواتر کے دیششتھ براہمن خاندان میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام سوریاجی پنت اور ماں کا نام رانو بائی تھا۔ ان کے بڑے بھائی گنگادھر سوامی تھے۔ ان کا خاندان کئی سالوں سے سوریہ اور رام کی پوجاری تھے۔
جب رام داس آٹھ سال کے تھے تو ان کے والد انتقال کر گئے اور وہ مشاہدہ باطن میں مشغول ہو گئے۔ وہ خدا کے خیالات میں کھوئے رہتے اور راہ تلاش کرتے رہتے تھے کہ کس طرح بھگوان سے ملاقات کی جائے۔ بارہ سال کی عمر میں ان پر رام ظاہر ہوئے اور ان کو ہدایت دی کی وہ 13 حروف والے رام تارک منتر کو دن میں ایک دفعہ 108 پڑھیں۔ پھر رام نے ان کو اپنے شاگرد کے طور پر قبول کر لیا اور ان کو رام داس کا نام دیا۔
گیارہ سال کی عمر میں انھوں موکش حاصل کیا اور بھگوان رام کی نصیحت کے مطابق دریائے کرشن کے کناروں پر ایک نیا فرقہ شروع کیا۔[3]
بارہ برس کی عمر میں اپنی شادی کے دوران میں وہ چبوترے پر کھڑے ہوئے تھے تو انھوں نے براہمنوں کو شادی کے منتر پڑھتے سنا جس میں لفظ ”ساودھان“ سنا۔ اس لفظ کے دوسرے مطلب تھے بشمول ”خبردار!“۔ یہ سننے کے فوراً بعد سمجھ گئے کہ اس کا کیا مطلب ہے؛ وہ شادی کے منڈپ سے فرار ہو گئے اور مقدس شہر ناسک آئے جہاں انھوں نے رام کی پوجا شروع کر دی، جو بارہ سالوں تک چلی۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Medieval Indian Literature: Surveys and selections۔ صفحہ: 368۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اپریل 2015
- ↑ "समर्थ रामदास स्वामी | Samartha Ramdas Swami"۔ Marathimati.com۔ 2002-09-27۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 فروری 2016
- ↑ "Samartha Ramdas Swami"۔ 24 جون 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اکتوبر 2015
کتابیات
ترمیم- Swami Sivananda (2005)۔ "Samartha Ramdas"۔ Lives of Saints۔ Divine Life Society۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مئی 2018
- Swami Paratparananda (2005)۔ "Samartha Ramdas and Dasbodha"۔ Dasbodha:A work of Sri Samarth Ramdasa۔ Vedanta Kesari
مآخذ
ترمیم- "Shakti Saushthava शक्ती सौष्ठव" by D. G. Godse
- "Vinoba Saraswat" by Vinoba Bhave (edited by Ram Shewalkar)
- "Rajwade Lekhsangrah" by Vishwanath Kashinath Rajwade (edited by Tarkatirth Laxmanshastri Joshi)
- "Tryambak Shankar Shejwalkar Nivadak Lekhsangrah" by T S Shejwalkar (collection- H V Mote, Introduction- G D Khanolkar)
بیرونی روابط
ترمیممراٹھی ویکی ماخذ پر اس مضمون سے متعلق اصل متن موجود ہے: |