علی بن احمد سمہودی
سیرت کی معروف کتاب، وفا الوفاء کے مؤلف،
(سمہودی سے رجوع مکرر)
علی بن احمد سمہودی (عربی: علي بن عبد اللہ بن أحمد بن علي الحسني السمهودي) یا امام سمہودی تاریخ اسلام کے ایک نامور امام، فقیہ، مدینہ منورہ کے مؤرخ اور مفتی تھے۔
علی بن احمد سمہودی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | جون1440ء مصر |
وفات | 12 اپریل 1506ء (65–66 سال) مدینہ منورہ |
عملی زندگی | |
پیشہ | سوانح نگار |
کارہائے نمایاں | وفاء الوفاء باخبار دارالمصطفیٰ |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیممصر بالا کے قصبہ سمہود میں 844ھ / 1440ء پیدا ہوئے۔ 1455ءمیں حج کی غرض سے مکہ مکرمہ گئے اور وہاں سے مدینہ منورہ پہنچے جہاں روضہ رسول بہتر صورت میں تعمیر ہو رہی تھی اس لیے مدینہ ہی میں سکونت اختیار کرلی تاکہ اس با برکت کام میں شریک ہو سکیں۔
تصانیف
ترمیم- 50 سے زائد کتب تصنیف کی جن میں وفاء الوفا یا [[وفاء الوفاء باخبار دارالمصطفٰی]] کوعالمِ اسلام میں خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ جوچار جلدوں پر مشتمل ہیں۔ اس کتاب میں انھوں نے مدینہ منورہ، (سعودی عرب کا شہر) سے متعلق ہر چیز جمع کرنے کی کوشش کی ہے۔ جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا شہر ہے جو دراصل ان کی تصنیف اقتضاء الوفاء باخبار دار المصطفٰی کی تلخیص ہے۔۔[1]
- خلاصتہ الوفاء۔ اقتضاء الوفاء باخبار دار المصطفٰی کی ہی ایک مزید تلخیص جو 893ھ میں مرتب کی۔
- جواہر العقد بین اس میں علم دین اور نسب کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
- الفتاوی آپ کے فتاوی کا مجموعہ ہے۔
- الغمازعلى اللماز حدیث پاک کے بارے میں ایک رسالہ ہے۔
- در السموط وضو کے شرائط کے بارے میں ایک رسالہ ہے۔
- الانوارالسنيہ في اجوبة الاسئلہ الیمنیہ۔
- العقد الفريد في احكام التقلید۔[2]
وفات و تدفین
ترمیمآپ کا 911ھ (1506ء) مدینہ منورہ میں وصال ہوا اور یہیں جنت البقیع میں مدفون ہیں۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ http://www.shafiifiqh.com/who-is-al-sayyid-al-samhudi/
- ↑ اعلام الزرکلی ج 4، ص 307