سمیع اللہ چودھری
سمیع اللہ چودھری، ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو 27 اگست 2018 سے 6 اپریل 2020 تک پنجاب کے صوبائی وزیر برائے خوراک رہے۔ وہ اگست 2018 سے جنوری 2023 تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہے۔ اس سے قبل وہ 1997 سے 1999 تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہے۔
سمیع اللہ چودھری | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1968ء (عمر 55–56 سال) |
جماعت | پاکستان تحریک انصاف |
مناصب | |
رکن پنجاب صوبائی اسمبلی [1] | |
رکن سنہ 15 اگست 2018 |
|
حلقہ انتخاب | پی پی-246 |
پارلیمانی مدت | 17 ویں صوبائی اسمبلی پنجاب |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی اور تعلیم
ترمیمسمیع اللہ چودھری 21 اکتوبر 1968 کو بہاولپور، پاکستان میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے 1989 میں کامرس کالج بہاولپور سے بیچلر آف کامرس کی ڈگری حاصل کی۔ [2]
سیاسی کیریئر
ترمیمسمیع اللہ چودھری 1997 کے پاکستانی عام انتخابات میں PP-222 (بہاولپور-V) سے پاکستان مسلم لیگ نکے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔ انھوں نے 29,005 ووٹ حاصل کیے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ملک حبیب اللہ بھٹہ کو شکست دی۔ [3] 27 اگست 2018 کو انھیں وزیر اعلیٰٰ پنجاب عثمان بزدار کی صوبائی کابینہ میں شامل کیا گیا اور پنجاب کا صوبائی وزیر برائے خوراک مقرر کیا گیا۔ 6 اپریل 2020 کو انھوں نے چینی اور آٹے کے بحران سے متعلق ایف آئی اے کی رپورٹس کے بعد پنجاب کے وزیر خوراک کے عہدے سے استعفا دے دیا جس میں بتایا گیا کہ پنجاب کی وزارت خوراک اس بحران سے نمٹنے میں ناکارہ ہے۔ وہ 2023 کے پنجاب کے صوبائی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار کے طور پر PP-254 بہاولپور-X سے صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے انتخاب لڑ رہے ہیں۔[4]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://www.pap.gov.pk/members/profile/en/21/1490
- ↑ "Profile"۔ Punjab Assembly۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 ستمبر 2018
- ↑ "Punjab Assembly election results 1997-99" (PDF)۔ ECP۔ 30 اگست 2017 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 ستمبر 2018
- ↑ "List of PTI Candidates for Provincial Elections In Punjab | 2023"۔ Pakistan Tehreek-e-Insaf (بزبان انگریزی)۔ 2023-04-19۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اپریل 2023