سنگ مرمر (انگریزی: Sang-e-Mar Mar) ہم ٹی وی کا ایک مقبول ڈراما تھا۔

سنگ مرمر
معروف بہسنگ مرمر
نوعیت
تحریرمصطفے آفریدی
ہدایاتSaife Hassan
نمایاں اداکار
نشرPakistan
زباناردو، پشتو زبان
تعدادِ دور1
اقساط28
تیاری
فلم سازMomina Duraidb
مدیرSaad Bin Jawed
مقامرونیال، ضلع سوات
عکس نگاریSaife Hassan
کیمرا ترتیبMulti-camera setup
تقسیم کارہم ٹی وی
نشریات
چینلہم ٹی وی
تصویری قسم1080i ( HDTV )
صوتی قسممکانی صوتی آواز
1 ستمبر 2016ء (2016ء-09-01) – 9 مارچ 2017 (2017-03-09)
اثرات
پچھلاپاکیزہ ( ٹی وی سیریز )
اگلاPhir Wohi Mohabbat
بیرونی روابط
Hum TV Official Website

کہانی

ترمیم

گلستان خان نے اپنی بیوی کو پکارا "صفی اللہ کی ماں؟" اچانک جیسے کہ یاد آیا ھو صفی اللہ تو دنیا میں رہا نہیں سو گلستان خان نے بیٹے کی نسبت کو چھوڑ کر اپنی بیوی کو اس کے نام سے دوبارہ پکارہ "شمیم"؟ بستر پر پڑی عورت اٹھ بیٹھی اور حیرت سے اپنے شوہر کو دیکھنے لگی۔ اس کی آنکھوں کے سامنے اپنی شادی کی پہلی رات کی یاد فلم کی طرح چل پڑی۔ کیسے گلستان خان نے اسے دور سے کھڑے کھڑے کہا تھا " شمیم! گھونگہٹ اٹھاؤ"۔ حکم بجا لایا گیا اور گھونگھٹ اٹھا دیا گیا ساتھ ہی دوسرا حکم صادر ھوا کہ میرے جوتے صاف کر دو اور صبح نماز کے لیے اٹھا دینا۔ وہ عورت جو خود کو شمیم پکارے جانے پے حیرت زدہ تھی اپنے شوہر کو دیکھتے ھوئے بولی " تم نے آج دوسری بار مجھے شمیم کہہ کر پکارہ ہے۔ اس دن میں اس لال دوپٹے میں لپٹی ھوئی تھی اور آج اس چادر میں۔ساری زندگی میرے باپ نے مجھے اے لڑکی او لڑکی کہہ کر پکارہ ہے اور پھر اے لڑکی تمھارے گھر آ کر گلستان خان کی گھر والی بن گئی۔ پھر گلستان خان کی گھر والی کو تم نے صفی اللہ کی ماں بنا دیا، میری قسمت تو دیکھو اب بیٹا مرا ہے تو شمیم زندہ ھو گئی"۔ غرور، غیرت کے نام پر قتل اور بدلے کی کہانی پر مبنی ڈراما سنگ مرمر ہم ٹی وی کے بہترین سیریلز میں سے ہے۔ کہانی میں پٹھان خاندانوں کی آپسی دشمنی میں قتل اور پھر بدلے میں دوبارہ قتل کی ہولناکیوں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی۔ مردوں کی دشمنی میں عورتوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح قربان کر دیا جاتا ہے۔

کردار

ترمیم
نعمان اعجاز نے گلستان خان اور ثانیہ سعید نے شمیم کا کردار ادا کی ہے۔ دیگر اداکاروں میں میکال، کبری خان، ٹیپو شریف، قاضی واجد، عمیر رانا اور دیگر شامل ہیں۔ لو ٹرائی اینگل، ساس بہو اور ایک بے چاری غموں کی ماری لڑکی کی دکھیاری کہانی ٹائپ اور روایتی ڈراموں سے ہٹ کر بے حد دلچسپ ڈراما ہے۔ کہانی کے خالق مصطفٰی آفریدی ہیں جن کو سنگ مرمر کی کہانی لکھنے پر ہم ایوارڈ دیا گیا اور وہاں انھوں نے کہا تھا کہ شمیم ان کی ماں ہے۔ ان کی اس بات سے یہ نتیجہ نکالا جا سکتا ہے کہ یہ کہانی شائد ان کے اپنے خاندان کی ہے۔

حوالہ جات

ترمیم