سِپریئن (لاطینی: Thascius Caecilius Cyprianus، ت 210ء – 14 ستمبر 258ء)‏[1] قرطاج کے اسقف (بشپ) اور بربر النسل ابتدائی مسیحی مصنف تھے، جن کی بہت سی لاطینی تصنیفات موجود ہیں۔ انھیں مغربی اور مشرقی کلیسیاؤں میں سَنت مانا جاتا ہے۔

سِپریئن
اُسْقُفِ قرطاج
کَليسیائی دائرَہ اختِيارقرطاج
مقرر248ء یا 249ء
ختم14 ستمبر 258ء
پیشرودوناتوس اول
جانشینکارپوفورس
ذاتی تفصیلات
پیدائشت 210ء[1]
قرطاج، [2] رومی سلطنت
وفات14 ستمبر 258ء
قرطاج، رومی سلطنت
بزرگی
تہوارستمبر (کاتھولک کلیسیا، Western Rite Orthodoxy، اور لوتھری)
31 اگست (مشرقی راسخ الاعتقاد)
26 ستمبر (انگلیکان)
14 ستمبر (historical Sarum Use)
احترام درکاتھولک کلیسیا
اورینٹل راسخ الاعتقاد کلیسیائیں
مشرقی راسخ الاعتقاد کلیسیا
لوتھریت
انگلیکانیت
سرپرستیشمالی افریقا، بربر[3][4]

وہ تیسری صدی کے آغاز میں شمالی افریقا میں پیدا ہوئے، شاید قرطاج میں، جہاں انھوں نے کلاسیکی تعلیم حاصل کی۔[5] مسیحیت قبول کرنے کے فوری بعد وہ سنہ 249ء میں بشپ بن گئے۔ وہ اپنی زندگی کے دوران میں ایک مُباحَثَہ خیز شخصیت رہے، ان کی مضبوط پادرانہ مہارت، نواتیانوس کی بدعت کے دوران پختہ طرز عمل اور سِپریئں طاعون کے پھیلاؤ کے دوران میں ان کا کردار، اور قرطاج میں بالآخر شہادت نے کلیسیا کی نظروں میں ان ساکھ قائم کی اور ان کی پاک بازی کو ثابت کیا۔

ان کی ہنر مند لاطینی بلاغت کی وجہ سے مغربی مسیحیت کے لاطینی کے فائق مصنف سمجھے جاتے رہے یہاں تک کہ ان کے بعد جیروم اور آگسٹین مشہور ہوگئے۔[6]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب The Liturgy of the Hours according to the Roman Rite: Vol. IV. New York: Catholic Book Publishing Company, 1975. p. 1406.
  2. Benedict XVI 2008, p. 51.
  3. Fernando Lanzi (2004)۔ Saints and Their Symbols: Recognizing Saints in Art and in Popular Images۔ Liturgical Press۔ صفحہ: 80۔ ISBN 978-0-8146-2970-3۔ Cyprian von Karthago. This bishop of Carthage was one of the most important saints of Christian Africa in the third century; he is patron of North Africa and the Berbers. 
  4. Anthony Dupont (2020)۔ The Bible in Christian North Africa: Part I: Commencement to the Confessiones of Augustine (ca. 180 to 400 CE)۔ Walter de Gruyter GmbH & Co KG۔ صفحہ: 194۔ ISBN 978-1-61451-649-1 
  5. ہیو چھزم، مدیر (1911)۔ "Cyprian, Saintانسائیکلوپیڈیا بریٹانیکا (بزبان انگریزی)۔ 7 (11واں ایڈیشن)۔ کیمبرج یونیورسٹی پریس۔ صفحہ: 694–695 
  6. ہنری پامر چھیپمن (1908)۔ مدیر: چارلز ہربرمین۔ کاتھولک انسائیکلوپیڈیا۔ 4۔ نیو یارک: روبرٹ ایپلٹن کمپنی