سڈنی لی
سڈنی لی (پیدائش: 5 دسمبر 1859ء– وفات: 3 مارچ 1926ء) انگریز سوانح نگار، نقاد اور ادیب تھا۔
سر سڈنی لی | |
---|---|
سڈنی لی – 1903ء
| |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 5 دسمبر 1859ء بلومزبری، لندن، مملکت متحدہ |
وفات | 3 مارچ 1926ء (عمر: 66 سال) لندن، مملکت متحدہ |
قومیت | برطانوی |
رکن | امریکی اکادمی برائے سائنس و فنون |
عملی زندگی | |
مادر علمی | لندن شہر اسکول بالیول کالج، آکسفورڈ |
پیشہ | سوانح نگار، نقاد، ادیب |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [1][2] |
دور فعالیت | 1883ء– نومبر 1926ء |
شعبۂ عمل | سوانح [3] |
ملازمت | کوئین میری یونیورسٹی آف لندن |
کارہائے نمایاں | حیات ملکہ وکٹوریہ (1902ء) |
اعزازات | |
درستی - ترمیم |
سوانح
ترمیمسڈنی لی کی پیدائش 5 دسمبر 1859ء کو بلومزبری، لندن میں ہوئی۔ اُس کا نام سولومن لازاروس لی (Solomon Lazarus Lee) رکھا گیا۔ ابتدائی تعلیم لندن کے سٹی اسکول لندن اور بالیول کالج، آکسفورڈ سے حاصل کی۔ 1882ء میں بالیول کالج، آکسفورڈ سے جدید تاریخ میں ڈگری حاصل کی۔ 1883ء میں مدیر کی حیثیت سے لغت برائے عوامی سوانح نگاری کے لیے کام کیا۔ 1890ء میں سڈنی لی معاونِ مدیر بنا۔ 1891ء میں سر لیزلی اسٹیفن کے معزولی کے بعد وہ مدیر اعلیٰ بن گیا۔ سڈنی لی نے لغت برائے عوامی سوانح نگاری کے لیے 800 سے زائد مضامین تحریر کیے جس میں اُس کی بہن ایلزبتھ لی بھی شریک تھی۔ اِن مضامین میں ملکہ ایلزبتھ اول کے دورِ حکومت کے زیادہ تر انگریزی زبان کے شعرا کے تفصیلی حالات تھے۔ 1884ء میں سڈنی لی نے سٹریٹ فورڈ-آن-اے وون پر کتاب شائع کی جس میں تصاویر ایڈورڈ ہل کی تھیں۔ لغت برائے عوامی سوانح نگاری میں سڈنی لی کا مفصل تحریر کردہ مضمون ولیم شیکسپیئر کی سوانح پر مبنی تھا جو اِس لغت کی اکیانویں جلد مطبوعہ 1897ء میں شامل ہے۔ بعد ازاں ولیم شیکسپیئر کی سوانح مکمل 1898ء میں اور آخری بار 1905ء میں تفصیلی شائع کی۔ 1902ء میں سڈنی لی نے آکسفورڈ سے ولیم شیکسپیئر کی تحاریر اور تاریخ کو مکمل طور پر جمع کرکے شائع کیا۔ 1904ء میں اِس کا ضمیمہ شائع کیا جبکہ ولیم شیکسپیئر کی مکمل نثری و شاعری تحاریر کو 1906ء میں شائع کیا۔ 1911ء میں سڈنی لی کو برطانیہ کا اعزازی خطاب نائٹ تفویض کیا گیا۔ 1913ء سے 1924ء تک وہ کوئین میری یونیورسٹی آف لندن میں انگریزی ادب کے پروفیسر کی حیثیت سے تعلیم دیتا رہا۔
تصانیف
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb12090636z — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=mub2010598998 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 مارچ 2022
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=mub2010598998 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 نومبر 2022