سید علی حیدرایک ٹی وی اینکر ، یو ٹیوبر اور براڈ کاسٹ صحافی ہیں جو لاہور میں مقیم ہیں۔آپ یکم اپریل 1985ءکو پیدا ہوئے۔آپ کے والد کا نام سید علی نواز ہے۔آپ ماضی کی معروف اداکارہ عروج ناصر کے بھائی ہیں۔23 اکتوبر 2013 کو آپ کی شادی سیدہ سدرہ طاہر سے ہوئی جن سے آپ کی دو بیٹیاں سیدہ معصومہ حیدر اور سیدہ مومنہ حیدر پیدا ہوئیں۔[1]آپ کا تعلق جھنگ پنجاب پاکستان سے ہے۔[2]آپ نے اے آر وائی نیوز ، سما نیوز، ڈان نیوز ، 24 نیوز اور نیو پر مختلف پروگراموں کی میزبانی کی۔24 نیوز پر آپ کے پروگرام "اختلاف رائے" نے کافی شہرت حاصل کی۔[3] آج کل آپ پی این این ٹی وی پر پروگرام" سوال تو ہوگا" کی میزبانی کر رہے ہیں۔[4][5]

سید علی حیدر
معلومات شخصیت
مذہب اسلام

حوالہ جات ترمیم