سید محمد سبطین رضا
سید محمد سبطین رضا، ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو جولائی 2018 سے جنوری 2023 تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں۔ وہ اگست 2018 سے مئی 2022 تک اور جون 2013 سے مئی 2018 تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن بھی رہے۔
سید محمد سبطین رضا | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 28 اپریل 1973ء (52 سال) |
شہریت | پاکستان |
جماعت | پاکستان مسلم لیگ (ن) |
مناصب | |
رکن پنجاب صوبائی اسمبلی [1] | |
رکن سنہ 15 اگست 2018 |
|
حلقہ انتخاب | پی پی-273 |
پارلیمانی مدت | 17 ویں صوبائی اسمبلی پنجاب |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
مادری زبان | اردو |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی اور تعلیم
ترمیمسید محمد سبطین رضا 28 اپریل 1973 کو پیدا ہوئے۔ انھوں نے قانون کی تعلیم حاصل کی ہے۔ [2]
سیاسی کیریئر
ترمیمسید محمد سبطین رضا 2013 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی-260 (مظفر گڑھ-X) سے آزاد امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ انھوں نے مئی 2013 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی۔ مئی 2018 میں انھوں نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ وہ 2018 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی 273 (مظفر گڑھ-VI) سے پی ٹی آئی کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے۔ انھیں ایم پی اے کی حیثیت سے حلف لینے کے فوراً بعد پارلیمانی سیکرٹری برائے ہائر ایجوکیشن پنجاب کے طور پر تعینات کیا گیا تھا ا وہ 16 اپریل 2022 کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے کی وجہ سے معزول ہو گئے تھے۔[3]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://www.pap.gov.pk/members/profile/en/21/1515
- ↑ "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-01-15
- ↑ "ECP de-seats 25 dissident PTI MPs who voted for Hamza Shahbaz". www.thenews.com.pk (انگریزی میں). Retrieved 2022-05-21.