سید نصیر احمد
سید نصیر احمد 22 دسمبر، 1955ء کو پیدا ہوئے۔ نصیر احمد آندھرا پردیش کے ایک مشہور و تیلگو مصنف اور معروف مسلم مورخ ہیں، جو تیلگو زبان میں لکھتے ہیں۔ محقق اور مورخ اور تیلگو ادیب کی حیثیت سے جانے اور پہچانے جاتے ہیں۔ ان کی تصانیف قابل تحسین اور حقیقت پسندی سے لبریز ہیں۔ 1857 کا غدر دور اور آزادی کی تحریک میں مسلمانوں کا کردار، اس موضوع پر انھوں کئی کتابیں لکھیں، جن کو پڑھ کر حیرت میں پڑھ جانا ان کی تحقیق کی گراں مثال ہے۔* سارے جہاں سے اچھا انڈیا نامی تیلگو ماہنامہ کے مدیر بھی ہیں۔
سید نصیر احمد | |
---|---|
پیدائش | 22 دسمبر، 1955ء پرنی، ضلع نلور، اندھرا پردیش |
رہائش | نرساراؤ پیٹ، ضلع گنٹور |
اسمائے دیگر | نصیر احمد |
پیشہ | ادیب، ادب، اسلامی ادب، اسلامی فلسفہ |
وجہِ شہرت | صحافی، محقق، نثرنگار اور سماجی کارکن |
مذہب | اسلام |
اولاد | 3 فرزند، 2 دختر |
بچپن اور تعلیم
ترمیمریاست آندھرا پردیش، ضلع نیلور کے پرنی نامی گاؤں میں پیداش ہوئی۔ تعلیم یم۔ اے۔ اور یل۔ یل۔ بی۔ تک ہوئی۔ بھوپال، چتردرگ اور گنٹور میں تعلیم حاصل کی۔ نرسراؤ پیٹ میں عرصہ گزارے۔ فی لحال ضلع گنٹور تاڈے پلی منڈل، انڈاولی کو اپنا مسکن بنالیا۔
ادبی اور تحقیقی سفر
ترمیمتحقیق اور تصانیف
ترمیمنصیر احمد پیشے سے وکیل ہیں۔ لیکن صحافی، محقق، مورخ، مصور اور مصنف بھی ہیں۔ مسلمانوں کی تاریخ کو بالخصوص آزادی کے دوران مسلمانوں کے کردار کو منظر عام پر لانے میں کوشاں رہے نصیر احمد کامیاب بھی رہے۔ بھارت کے تمام حصّوں اور حلقوں سے ان کو مبارک بادیاں ملیں۔ ان کی تصانیف میں کئی کتابیں 4 مرتبہ نیے ایڈیشنز کے ساتھ شایع ہویں۔* ان کی تصانیف بھارت کی تحریک آزادی اور مسلم اور شہید اعظم اشفاق اللہ خان اردو میں بھی مترجم ہوئیں۔
البم
ترمیمان کے اہم البمی تصانیف؛
- چریتارتھولو
- امورٹلز
تصانیف
ترمیم1999 سے نصیر احمد نی اپنی تصانیف کو منظر عام پر لانا شروع کیا اور ذیل کے تصانیف کو منظر عام پر لائے۔
- بھارت کی تحریک آزادی اور مسلم
- بھارت کی تحریک آزادی اور مسلم خواتین
- بھارت کی تحریک آزادی اور مسلم تحاریک
- بھارت کی تحریک آزادی اور آندھراپردیش کے مسلم
- بھارت کی تحریک آزادی اور مسلم سورما (پہلا حصّہ)
- شہید اعظم اشفاق اللہ خان
- شیر میسور ٹیپو سلطان
- چراسمرانییلو (یادگار شخصیات)
- 185٧ اور مسلم
- اکشرا شلپلو (نقاش حروف)
مورخین کی فراموشی
ترمیمنصیر احمد صاحب کا دعوہ ہے کے بھارت کے مورخ حضرات اکثر و بیشتر بھارت کی تاریخ میں مسلمانوں کے رول کو فراموش کیا ہے۔