سید ہاشمی فریدآبادی
اردو زبان کے ادیب، مورخ اور مترجم
سید ہاشمی فرید آبادی (پیدائش: 30 جنوری، 1890ء- وفات: 19 جولائی، 1964ء) اردو زبان کے نامور ادیب، مترجم، شاعر اور مورخ تھے۔ وہ 30 جنوری 1890ء بمطابق 1307ھ کو فریدآباد، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔[1] انھوں نے دار الترجمہ جامعہ عثمانیہ میں ملازمت اختیار کی اور تاریخ کی بے شمار کتابوں کو اردو کے قالب میں ڈھالا۔ وہ عرصہ دراز تک انجمن ترقی اردو پاکستان میں بابائے اردو مولوی عبد الحق کے ساتھ کام کرتے رہے۔ ان کی علمی یادگاروں میں ماآثر لاہور، تاریخ یونان قدیم، پنجاہ سالہ تاریخ انجمن ترقی اردو، سہ نظم ہاشمی، غازیانِ تہذیب، تاریخ ہند، تاریخ مسلمانانِ پاکستان و بھارت اور مشاہیر یونان و رومہ قابلِ ذکر ہیں۔ ان کی وفات 19 جولائی 1964ء بمطابق 1384ھ لاہور میں ہوئی۔ ان کا مرقد جی بلاک ماڈل ٹاؤں، لاہور میں ہے۔[2][3][1]
سید ہاشمی فریدآبادی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 30 جنوری 1890ء فریدآباد ، برطانوی ہند |
وفات | 19 جولائی 1964ء (74 سال) لاہور ، پاکستان |
مدفن | ماڈل ٹاؤن، لاہور |
شہریت | برطانوی ہند پاکستان |
عملی زندگی | |
پیشہ | مورخ ، مترجم ، شاعر |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
ملازمت | سررشتہ تالیف و ترجمہ جامعہ عثمانیہ |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب سید ہاشمی فرید آبادی، بائیو ببلوگرافی ڈاٹ کام، پاکستان
- ↑ ایم آر شاہد، لاہور میں مدفون مشاہیر (جلد دوم)، الفیصل ناشران و تاجرانِ کتب، لاہور، جون 2008ء، ص 124
- ↑ پروفیسر محمد اسلم، وفیات مشاہیر پاکستان، مقتدرہ قومی زبان، اسلام آباد، 1990ء، ص 310