مامون شاہ منصوری
شیخ مامون یوسفزئی سلسلہ چشتیہ اور سلسلہ سہروردیہ کے مشہور بزرگ ہیں۔
مامون شاہ منصوری | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1593ء (عمر 430–431 سال) |
درستی - ترمیم |
نام
ترمیمشیخ مامون کا نام بعض جگہ پر شیخ مامو اور شیخ مانون بھی ملتا ہے شاہ منصور ضلع صوابی ان کا آبائی علاقہ ہے اسی وجہ سے شاہ منصوری کہلاتے ہیں۔
ولادت
ترمیمشیخ مامون کی ولادت 14 شوال المکرم بروز جمعرات 1001ھ بمطابق 14 جولائی 1593ء دہلی میں ہوئی ان کی قوم یوسفزئی تھی۔
علم ظاہر وباطن
ترمیمشیخ مامون نے علوم ظاہری کی تکمیل دہلی اور سہارنپور میں کی یہ شاہجہان کے آخری دور میں اپنے آبائی وطن میں واپس آئے اور حاجی بہادر کوہاٹی سے بیعت کی جنھوں نے 17 ربیع الاول 1068ھ کو خلافت دیکر اپنے علاقے شاہ منصور روانہ کیا وہاں پر ایک مدرسہ تعمیر کرایا جو علم و عرفان کا مرکز بنا ۔
وفات
ترمیمشیخ مامون مصوری کی وفات جمعۃ المبارک14 شوال المکرم 1099ھ بمطابق 12 اگست 1688ء جب ان کی عمر 98 سال تھی وفات پائی ان کا مزار پشاور کے قریب تہکال میں ہے۔[1] [2]